Zehra Nigaah

زہرا نگاہ

پاکستان کی ممتاز ترین شاعرات میں نمایاں

One of the prominent women poets in Pakistan.

زہرا نگاہ کی نظم

    زہرا نے بہت دن سے کچھ بھی نہیں لکھا ہے

    زہراؔ نے بہت دن سے کچھ بھی نہیں لکھا ہے حالانکہ در ایں اثنا کیا کچھ نہیں دیکھا ہے پر لکھے تو کیا لکھے؟ اور سوچے تو کیا سوچے؟ کچھ فکر بھی مبہم ہے کچھ ہاتھ لرزتا ہے زہراؔ نے بہت دن سے کچھ بھی نہیں لکھا ہے! دیوانی نہیں اتنی جو منہ میں ہو بک جائے چپ شاہ کا روزہ بھی یوں ہی نہیں رکھا ...

    مزید پڑھیے

    سنا ہے

    سنا ہے جنگلوں کا بھی کوئی دستور ہوتا ہے سنا ہے شیر کا جب پیٹ بھر جائے تو وہ حملہ نہیں کرتا درختوں کی گھنی چھاؤں میں جا کر لیٹ جاتا ہے ہوا کے تیز جھونکے جب درختوں کو ہلاتے ہیں تو مینا اپنے بچے چھوڑ کر کوے کے انڈوں کو پروں سے تھام لیتی ہے سنا ہے گھونسلے سے کوئی بچہ گر پڑے تو سارا جنگل ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 3 سے 3