Zehra Nigaah

زہرا نگاہ

پاکستان کی ممتاز ترین شاعرات میں نمایاں

One of the prominent women poets in Pakistan.

زہرا نگاہ کے تمام مواد

40 غزل (Ghazal)

    ایک تیرا غم جس کو راہ معتبر جانیں

    ایک تیرا غم جس کو راہ معتبر جانیں اس سفر میں ہم کس کو اپنا ہم سفر جانیں جس سے کچھ نہ کہہ پائیں جان گفتگو ٹھہرے جس سے کم ملیں اس کو سب سے بیشتر جانیں اپنا عکس بھی اکثر ساتھ چھوڑ جاتا ہے یہ مآل خود بینی کاش شیشہ گر جانیں تار تار کر ڈالیں صبر و ضبط کا دامن زخم زخم دکھلا دیں ظرف چارہ ...

    مزید پڑھیے

    ہر حکمران آ کے بصد ناز و افتخار

    ہر حکمران آ کے بصد ناز و افتخار سچی زمیں پہ کھینچتا ہے جھوٹ کا حصار منصف کے بھی گلے میں ہے اک طوق فرد جرم انصاف کس سے مانگتے ہم سے گناہ گار عالم کی گفتگو سے بھی آتی ہے بوئے خوں سودا نے اپنے شعروں میں لکھا ہے بار بار ہر مدرسے میں درس شہادت ہے سرخ رو درس حیات سارے ہوئے نذر انتشار

    مزید پڑھیے

    وہ جو اک شکل مرے چار طرف بکھری تھی

    وہ جو اک شکل مرے چار طرف بکھری تھی میں نے جب غور سے دیکھا تو مری اپنی تھی پھر اسیروں پہ کسی خواب نے جادو ڈالا رات کچھ حلقۂ زنجیر میں خاموشی تھی یوں تو آداب محبت میں سبھی جائز تھا پھر بھی چپ رہنے میں اک شان دلآویزی تھی رات بھر جاگنے والوں نے پس شمع زرد صبح اک خواب کی صورت کی طرح ...

    مزید پڑھیے

    جاں دینا بس ایک زیاں کا سودا تھا

    جاں دینا بس ایک زیاں کا سودا تھا راہ طلب میں کس کو یہ اندازہ تھا آنکھوں میں دیدار کا کاجل ڈالا تھا آنچل پہ امید کا تارہ ٹانکا تھا ہاتھوں کی بانکیں چھن چھن چھن ہنستی تھیں پیروں کی جھانجھن کو غصہ آتا تھا ہوا سکھی تھی میری، رت ہمجولی تھی ہم تینوں نے مل کر کیا کیا سوچا تھا ہر کونے ...

    مزید پڑھیے

    ہم لوگ جو خاک چھانتے ہیں

    ہم لوگ جو خاک چھانتے ہیں مٹی سے گہر نکالتے ہیں ہے شعلۂ دیں کہ شمع کفر پروانے کہاں یہ جانتے ہیں اس گنبد بے صدا میں ہم لوگ الفاظ کے بت تراشتے ہیں اے سایۂ ابر اب تو رک جا اک عمر سے دھوپ کاٹتے ہیں

    مزید پڑھیے

تمام

22 نظم (Nazm)

    مشورہ

    مجھے یہ ڈر ہے کسی آفتاب کی گرمی تری نظر کے ہزار آئنوں کو توڑ نہ دے مجھے یہ وہم کسی ماہتاب کی ٹھنڈک لہو سے گرمئ فکر و عمل نچوڑ نہ لے تو اپنی ذات سے خود چشمۂ ادا و صدا تجھے جہاں کی ہواؤں کے رخ سے کیا نسبت تو اپنے آپ ہی خود انجمن ہے خود ہی چراغ ہجوم حلقہ بگوشاں سے تجھ کو کیا نسبت یہ ...

    مزید پڑھیے

    تعمیل وفا کا عہد نامہ

    خاموش ہیں صاحبان منصف حیران ہیں رہبران مخلص لاشوں کا کوئی وطن نہیں ہے مردوں کی کوئی زباں نہیں ہے اجڑے ہوئے گھر کی خامشی میں نوحے کی ندائیں ایک سی ہیں ماتم کا ہے لہجہ ایک جیسا رونے کی صدائیں ایک سی ہیں آنکھوں کی سیاہیاں ہیں مدھم پلکوں کی قلم ہے پارہ پارہ خوناب ہوا ہے مصحف ...

    مزید پڑھیے

    مسلم مسلم فسادات

    صبح دم جو دیکھا تھا کیا ہرا بھرا گھر تھا ڈانٹتی ہوئی بیوی بھاگتے ہوئے بچے رسیوں کی بانہوں میں جھولتے ہوئے کپڑے بولتے ہوئے برتن جاگتے ہوئے چولھے اک طرف کو گڑیا کا ادھ بنا گھروندا تھا دور ایک کونے میں سائیکل کا پہیا تھا مرغیوں کے ڈربے تھے کابکیں تھیں، پنجرا تھا تیس گز کے آنگن ...

    مزید پڑھیے

    مٹھو میاں

    مٹھو میاں چپ رہو ٹیوں ٹیوں مت کرو لال مرچ کھاؤ گے اپنی کہے جاؤ گے میری بات بھی سنو کل سبق پڑھایا تھا آج تم نے دہرایا ہوم ورک تو کرو چونچ میں کیا درد ہے رنگ یہ کیوں زرد ہے دال کھانا کم کرو ٹیوں ٹیوں مت کرو کتنی بار سمجھاؤں کتنی بار دہراؤں ایک لفظ تو کہو ٹیوں ٹیوں مت کرو کیا کہا سنوں ...

    مزید پڑھیے

    سمجھوتہ

    ملائم گرم سمجھوتے کی چادر یہ چادر میں نے برسوں میں بنی ہے کہیں بھی سچ کے گل بوٹے نہیں ہیں کسی بھی جھوٹ کا ٹانکا نہیں ہے اسی سے میں بھی تن ڈھک لوں گی اپنا اسی سے تم بھی آسودہ رہوگے! نہ خوش ہوگے نہ پژمردہ رہوگے اسی کو تان کر بن جائے گا گھر بچھا لیں گے تو کھل اٹھے گا آنگن اٹھا لیں گے ...

    مزید پڑھیے

تمام