Zeeshan Sahil

ذیشان ساحل

ممتاز مابعد جدید شاعر۔ اپنی نظموں کے لئے معروف

One of the most prominent post modern poets, known for his valiant fight against a fatal illness.

ذیشان ساحل کی نظم

    سوئی

    میں تمہیں اس نظم سے بناؤں گا جو میں نے عجائب گھر کی سیڑھیوں پر بیٹھ کر لکھی ہے اس اداسی سے بناؤں گا جو میری نظم اور آنکھوں میں موجود ہے میں تمہیں اس خواب سے بناؤں گا جو میری رات سے باہر نہیں آتا اور اس دل سے بناؤں گا جس میں تمہاری یاد ایک سوئی کی طرح اٹکی ہوئی ہے میں تمہیں بناؤں ...

    مزید پڑھیے

    محبت کا جنم دن

    آج محبت کا جنم دن ہے آج ہم اداسی کی چھری سے اپنے دل کو کاٹیں گے آج ہم اپنی پلکوں پر جلتی ہوئی موم بتی رکھ کے ایک تار پر سے گزریں گے ہمیں کوئی نہیں دیکھے گا مگر ہم ہر بند کھڑکی کی طرف دیکھیں گے ہر دروازے کے سامنے پھول رکھیں گے کسی نہ کسی بات پر ہم روئیں گے اور اپنے رونے پر ہم ہنسیں ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 4 سے 4