ہولی
عجیب رنگ سے آئی بہار ہولی میں زمین ہند بنی لالہ زار ہولی میں بس اب تو سر ہے کڑھائی میں پانچوں گھی میں ہیں بڑے مزے کے ہیں لیل و نہار ہولی میں ہر اک ہے بے خود و سرشار مست و دیوانہ بغیر دختر رز ہے خمار ہولی میں پئے ہوئے ہیں سبھی آج تو مۓ ہولی بہک رہا ہے ہر اک بادہ خوار ہولی میں کسی ...