اے محبت زندہ باد
کیوں نہ کرداروں کا تعارف کرانے سے پہلے راوی کا تعارف کرا دوں۔ راوی میں ہوں۔ میں ایک پرانے شریف کھاتے پیتے گھرانے کا چشم و چراغ ہوں۔ مگر اب اس آنکھ کی بینائی کم ہوگئی ہے اور اس دیے کی روشنی مدھم۔ یعنی میں جو فارسی کا ایم اے ہوں، ایک تیل کے کارخانے میں چار سو روپیہ ماہوار پر ملازم ...