ضمیر کاظمی کے تمام مواد

11 غزل (Ghazal)

    گر بنانا ہے محبت کا کوئی گھر صاحب

    گر بنانا ہے محبت کا کوئی گھر صاحب دستکیں دیجئے لوگوں کے دلوں پر صاحب جتنی بڑھتی گئیں تنہائیاں جسم و جاں کی گہرا ہوتا گیا آنکھوں کا سمندر صاحب دور تک اس کو بچھڑتے ہوئے ہم دیکھ سکیں روک لو آنسو کہ دھندلائے نہ منظر صاحب شہر جادو کا ہے چلتے رہو بس چلتے رہو مڑ کے دیکھو گے تو ہو جاؤ ...

    مزید پڑھیے

    چور ہے شیشۂ دل ایک نظر اور سہی

    چور ہے شیشۂ دل ایک نظر اور سہی اک نیا خواب مرے دیدۂ تر اور سہی کیوں نہ دو چار قدم ساتھ بھی چل کر دیکھیں ہے مری راہ جدا تیرا سفر اور سہی اس کی بھیگی ہوئی آنکھوں سے چلو مل آئیں اے مری زندگی اک زخم جگر اور سہی اب کے شاید کسی منزل کا پتہ مل جائے رائیگاں لمحوں میں اک راہ گزر اور ...

    مزید پڑھیے

    یوں نہ جاؤ کہ بہت رات ابھی باقی ہے

    یوں نہ جاؤ کہ بہت رات ابھی باقی ہے میرے حصے کی ملاقات ابھی باقی ہے رات مہکے گی تو خواہش بھی بہک جائے گی جو نہ ہو پائی ہے وہ بات ابھی باقی ہے خیر سے مل گئیں راتیں وہ مرادوں والی آپ کے حسن کی خیرات ابھی باقی ہے چاندنی رات کا ہر قرض اتارا ہم نے پیاسے ارمانوں کی بارات ابھی باقی ...

    مزید پڑھیے

    نہ آنسوؤں میں کبھی تھا نہ دل کی آہ میں ہے

    نہ آنسوؤں میں کبھی تھا نہ دل کی آہ میں ہے تماش بین ہمیشہ سے رقص گاہ میں ہے بنام عشق مری زندگی ترے قرباں مگر نصیب مرا بے طلب نباہ میں ہے میں جانتا ہوں کہ ہے کس کی آنکھ کا آنسو وہ ایک لعل جو اب تک مری کلاہ میں ہے دلوں کے رشتے ہیں سب الوداعی منزل میں کہ ناگزیر اذیت ہر ایک چاہ میں ...

    مزید پڑھیے

    کہاں دھواں ہے کہاں گھر سمجھ میں آئے گا

    کہاں دھواں ہے کہاں گھر سمجھ میں آئے گا ہوا چلے گی تو منظر سمجھ میں آئے گا تلاش گوہر نایاب سطح پر کیوں ہے بھنور میں اترو سمندر سمجھ میں آئے گا ابھی سے تبصرہ شخصیتوں پہ ٹھیک نہیں ہو گفتگو تو سخنور سمجھ میں آئے گا ہر ایک خواب نئی صبح کی امانت ہے کر انتظار مقدر سمجھ میں آئے ...

    مزید پڑھیے

تمام

1 نظم (Nazm)

    مکڑی کی ذہانت

    سناؤں تمہیں آج اک ماجرا کہ اک لڑکا مکڑی کے پیچھے پڑا پھر اس نے بڑا ایک ڈنڈا لیا پکڑ کر سرے پر اسے رکھ دیا وہاں پاس تھا ایک دریا بڑا وہ ڈنڈے پہ مکڑی کو لے کے بڑھا بہت دور پانی میں گاڑا اسے کہ اس وقت پانی تھا بپھرا ہوا کنارے وہ چپ چاپ بیٹھا رہا کہ دیکھیں تماشہ اب ہوتا ہے کیا نکلتی ہے ...

    مزید پڑھیے