Zaman Malik

زمان ملک

زمان ملک کے تمام مواد

4 نظم (Nazm)

    دل کے موسم

    اب کے خوشبو شاخوں پر مصلوب ہوئی اس کا چہرہ ایک دریچہ نئے جہانوں میں کھلتا تھا اس نے خواب سجائے میرے صحرا میں دیوار اگی کتنی بہاریں میرے دل میں ریزہ ریزہ اب کے خوشبو شاخوں پر مصلوب ہوئی

    مزید پڑھیے

    دو عالم

    اک بھرپور مکمل پن یک جانی غسل اور ناشتہ دھوبی دھلے ہوئے کپڑے بے پالش بوٹ سڑکیں آبادی تنہائی خبریں شعر آوازیں رنگ مسافت سبزہ پیڑ پہاڑ اور پانی ننگے پیر اور سطح کی حیرانی دل کی گہرائی تنہائی کا سکون اور تنہائی کی وحشت اک بھرپور مکمل پن یک جانی یکتائی رات کا کھانا سیر اور ہات میں ...

    مزید پڑھیے

    درد کی کونپل

    وقت سے پہلے کیسے وہ اک لمحہ آئے جب ترے آنسو سینچیں درد کی کونپل دل میں تیری زردی رخ کا چرچا پھیلے لوگ ترے مر جانے یا دوبارہ جی اٹھنے پر تعزیت تہنیت بھیجیں تیری آنکھ سے ٹپکیں میری باتیں تیرے لہو میں میرے لمس کا اندھا پن جاگ اٹھے پھر تو روئے میری نظر سب کے سامنے مجھ سے چھپ کر

    مزید پڑھیے

    زیتون کی ٹوٹی شاخ

    ان میری جواں انگلیوں سے رستے جاتے ہیں مرے بوڑھے لمبے سال میں تنہائی کی ٹھنڈی سل پر بیٹھا ہوں اور روتا ہوں میں ازل ابد کا اندھا مسافر چلتا ہوں میں اپنے قدموں سے نکلوں مجھے رستہ دو سب چہرے میرے اپنے ہیں گو کالے ہیں سایوں کے تعاقب میں مرے پاؤں میں چھالے ہیں اس حشر بہ داماں دنیا ...

    مزید پڑھیے