بی بی کی نیاز
مرزا اسلم بیگ آگے آگے اپنی کھڑکھڑیا سائیکل پر اور پیچھے پیچھے سفید برقعے میں ملفوف وہ خاتون میاں جان محمد کے رکشے میں۔ گود میں آٹھ ماہ کا دبلاپتلا مریل بچہ جو معلوم ہو کہ ابھی پیدا ہوا ہے۔ وہ بھی قبل از وقت۔ ایک گوری چٹی تین سالہ بچی بغل میں دبکی ہوئی۔ تازہ چھدی ناک میں سیاہ ...