ذکی طارق کے تمام مواد

9 غزل (Ghazal)

    دریدہ جیب گریباں بھی چاک چاہتا ہے

    دریدہ جیب گریباں بھی چاک چاہتا ہے وہ عشق کیا ہے جو دامن کو پاک چاہتا ہے مرے غموں سے سروکار بھی وہ رکھے گا میری خوشی میں جواب اشتراک چاہتا ہے پھر آج شرط لگائی ہے دل نے وحشت سے پھر آج دامن احساس پاک چاہتا ہے وہ تنگ آ کے زمانے کی سرد مہری سے تعلقات میں پھر سے تپاک چاہتا ہے تمام ...

    مزید پڑھیے

    بھرے تو کیسے پرندہ بھرے اڑان کوئی

    بھرے تو کیسے پرندہ بھرے اڑان کوئی نہیں ہے تیر سے خالی یہاں کمان کوئی تھیں آزمائشیں جتنی تمام مجھ پہ ہوئیں نہ بچ کے جائے گا اب مجھ سے امتحان کوئی یہ طوطا مینا کے قصے بہت پرانے ہیں ہمارے عہد کی اب چھیڑو داستان کوئی نئے زمانے کی ایسی کچھ آندھیاں اٹھیں رہا سفینے پہ باقی نہ بادبان ...

    مزید پڑھیے

    میرے خوابوں کا کبھی جب آسماں روشن ہوا

    میرے خوابوں کا کبھی جب آسماں روشن ہوا رہ گزار شوق کا ایک اک نشاں روشن ہوا اجنبی خوشبو کی آہٹ سے مہک اٹھا بدن قہقہوں کے لمس سے خوف خزاں روشن ہوا پھر مرے سر سے تیقن کا پرندہ اڑ گیا پھر مرے احساس میں تازہ گماں روشن ہوا جانے کتنی گردنوں کی ہو گئیں شمعیں قلم تب کہیں جا کر یہ تیرہ خاک ...

    مزید پڑھیے

    ترے بغیر کٹے دن نہ شب گزرتی ہے

    ترے بغیر کٹے دن نہ شب گزرتی ہے حیات کس سے کہوں کیسے اب گزرتی ہے گمان ہوتا ہے مجھ کو تمہارے آنے کا ہوا ادھر سے دبے پانوں جب گزرتی ہے ہمارا کیا ہے کسی طور کٹ ہی جائے گی سکوں سے ان کی تو شام طرب گزرتی ہے مجھے وہ لمحہ قیامت سے کم نہیں ہوتا کوئی کراہ سماعت سے جب گزرتی ہے گزر رہا ہوں ...

    مزید پڑھیے

    نور یہ کس کا بسا ہے مجھ میں

    نور یہ کس کا بسا ہے مجھ میں روشنی حد سے سوا ہے مجھ میں حرف حق کی سی صدا ہے مجھ میں کون یہ بول رہا ہے مجھ میں کس نے دستک در دل پر دی ہے شور یہ کیسا بپا ہے مجھ میں روز سنتا ہوں میں ہنسنے کی صدا کون یہ میرے سوا ہے مجھ میں کیا ملے گی مرے فن کی مجھے داد کچھ زیادہ ہی انا ہے مجھ میں مستقل ...

    مزید پڑھیے

تمام