خواب ستارے ہوتے ہوں گے لیکن آنکھیں ریت
خواب ستارے ہوتے ہوں گے لیکن آنکھیں ریت دن دریاؤں کے ہمجولی ہیں اور راتیں ریت ایک فقیر نے میری جانب دیکھا اور پھر میں مٹی کی ڈھیری کی صورت تھا اور سانسیں ریت میں سرسبز جزیرے جیسا تھا پر دشت ہوا اس نے مجھ سے اتنا کہا تھا تیری باتیں ریت موتی ٹوٹنے لگتے ہیں جب پتھر بات کریں آئینوں ...