تنہائی
یہ زمیں یہ آسماں یہ کائنات ایک لا محدود وسعت ایک بے معنی وجود آدمی اس ابتری کی روح ہے آدمی اس مادے کا ذہن ہے ابتری لا انتہا مادہ لا انتہا آدمی محدود ہے آدمی کا ذہن بھی محدود ہے روح بھی محدود ہے یہ زمیں یہ آسماں یہ کائنات جبر کا اک سلسلہ کس طرح سمجھوں اسے کرب ہے اور روح کی ...