Zaheer Siddiqui

ظہیر صدیقی

ظہیر صدیقی کی نظم

    شاعر مشرق کی عرض داشت

    علامہ اقبالؔ کے حضور فطرت کا کاروبار تو چلتا ہے آج بھی مہتاب برگ گل پہ پھسلتا ہے آج بھی قدرت نے ہم کو دولت دنیا بھی کم نہ دی سیال زر زمیں سے ابلتا ہے آج بھی دنیا میں روشنی بھی ہمارے ہی دم سے ہے مشرق سے آفتاب نکلتا ہے آج بھی پر منظر غروب بہت دل نشیں ہے کیوں مغرب کی شام اپنی سحر سے ...

    مزید پڑھیے

    اور نیچے نہ اتار و مرے سامع مجھ کو

    آؤ آ جاؤ قریب آؤ کہ کچھ بات بنے اتنی دوری ہے کہ آواز پہنچتی ہی نہیں میں کسی غیر زباں کے الفاظ اپنے اشعار میں شامل تو نہیں کرتا ہوں دکھ تو اس بات کا ہے تم یہ سمجھتے ہی نہیں میرے سینے میں مچلتا ہے تمہارا دکھ بھی میرے الفاظ میں شامل ہے تمہاری آواز میرے جذبات میں خفتہ ہیں تمہارے ...

    مزید پڑھیے

    حصول کل اور ایک منظر

    وہ سال خوردہ چٹانیں جو آسماں کو چھوتے ہوئے بگولوں کی زد میں ثابت رہی ہیں اب ریگ زار میں منتقل ہوئی ہیں ہوا کے نازک خفیف جھونکے پہ مشتعل ہیں اڑی جو گرد تا قدم بھی تو ابر بن کے فلک پہ چھائی مگر جو سورج نے آنکھ مل کے اسے کریدا تو خاک ہو کر وہیں گری ہے ہوا کے رفتار کب رکی ہے بہاؤ دریا ...

    مزید پڑھیے

    وصل شیریں کے لیے

    دور تکذیب کا فرہاد ہوں میری خاطر حق کی آواز صداقت کی اور شیریں ہے میرا منصب ہے حصول شیریں وصل شیریں کے لیے تیشہ اٹھاتا ہوں میں تیشۂ عزم و یقیں جو ابھی کند نہیں سینۂ سنگ ابھی خشک نہیں ہر رگ سنگ میں اک جوئے رواں پنہاں ہے میں کہ فرہاد ہوں رگ رگ میں مری شعلۂ قطرۂ خوں جولاں ہے میری گردن ...

    مزید پڑھیے

    پسپائی

    مجھ کو بھی غصہ آتا ہے جب کوئی سائیکل والا اگلے پہیے سے کیچڑ کی اک چھاپ میری پتلون پہ دے دیتا ہے جب کوئی موٹر والا میرے منہ پر مڑ کے کے گڈھوں کے گندے پانی کے چھینٹے دے دیتا ہے جب کوئی کھلے ہوئے چھاتے کی کمائی سے سر میں ٹھوکا دیتا ہے جب فٹ پاتھ پہ میرے مقابل چلنے والا اونچے محلوں کے ...

    مزید پڑھیے

    ماں کبھی مرتی نہیں ہے

    کلام حیدری کی نذر ماں کبھی مرتی نہیں ہے خون ہے وہ جسم کی رگ رگ میں ہر دم موجزن ہے روشنی اس کے لبوں کی اس کے بیٹوں اور پھر بیٹوں کے بیٹیوں کے شگفتہ عارض و لب سے ہمیشہ پھوٹتی ہے روشنی کا یہ سفر رکتا نہیں ہے بھائی میرے اس قدر جل تھل نہ ہو تو قبر کی نمناک مٹی سے ابھرتی ایک بھر آئی ہوئی ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2