نام سے گاندھیؔ کے چڑھ بیر آزادی سے ہے
نام سے گاندھیؔ کے چڑھ بیر آزادی سے ہے نفرتوں کی کھاد ہیں الفت مگر کھادی سے ہے عالموں کا علم سے وہ ربط ہے اس دور میں ربط دھوبی کے گدھے کا جس طرح لادی سے ہے خواب غفلت سے وہی نسبت ہے میری قوم کو عاشقوں کا جو تعلق دل کی بربادی سے ہے شوہروں سے بیبیاں لڑتی ہیں چھاپہ مار جنگ رابطہ ان کا ...