چاچا نہرو کا خط بچوں کے نام
مرے عزیز وطن کے عزیز فرزندو مرے وطن کی نئی صبح کے نقیب ہو تم بچھڑ کے تم سے کئی سال ہو چکے ہیں مگر گمان ہوتا ہے اب تک مرے قریب ہو تم دوالیاں ہوں کہ عیدیں خوشی منا لینا کبھی یہ دل میں نہ لانا کہ بد گماں ہوں میں تم اس یقین کو دل سے نکالنا نہ کبھی کہ دور رہ کے بھی تم سب کے درمیاں ہوں ...