بلندی سے اتارے جا چکے ہیں
بلندی سے اتارے جا چکے ہیں زمیں پر لا کے مارے جا چکے ہیں دکھائے بیچ دریا کون رستہ فلک خالی ہے تارے جا چکے ہیں معانی کیا رہے خودداریوں کے کہ دامن تو پسارے جا چکے ہیں یہ پورا سچ ہے تم مانو نہ مانو کہ اچھے دن تمہارے جا چکے ہیں بھنک تک بھی نہ پہنچی اس کی ہم تک ہمارے دن گزارے جا چکے ...