بدن کجلا گیا تو دل کی تابانی سے نکلوں گا
بدن کجلا گیا تو دل کی تابانی سے نکلوں گا میں سورج بن کے اک دن اپنی پیشانی سے نکلوں گا نظر آ جاؤں گا میں آنسوؤں میں جب بھی روؤگے مجھے مٹی کیا تم نے تو میں پانی سے نکلوں گا تم آنکھوں سے مجھے جاں کے سفر کی مت اجازت دو اگر اترا لہو میں پھر نہ آسانی سے نکلوں گا میں ایسا خوبصورت رنگ ...