قومی زبان… اصلاح ضرور کیجیے مگر حکمت کے ساتھ
اردو کو شاید آج تک کسی اور نے اتنا نقصان نہیں پہنچایا ہے جتنا خود اردو کے چاہنے والے آج کل سوشل میڈیا پر اردو کو پہنچا رہے ہیں۔ یہاں اردو ختم ہو رہی ہے اور ان اردو دانوں کو صرف یہ فکر کھائے جا رہی ہے کہ ان کے دائرہ سماعت میں کوئی اردو بولتے ہوئے کسی بدیسی زبان کا لفظ منہ سے نا نکال دے ،کوئی اردو لکھتے ہوئے فارسی اور عربی الفاظ کا مرکب لفظ نا بنا دے یا کوئی گرائمر کی کوئی غلطی نا کر دے ۔