اردو کی دنیا بسانے اور جادو جگانے والی تنظیم :اردو اساتذہ کے لیے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا
اردو ہماری قومی زبان ہے۔ ہم اپنی زبان کی ترویج اور فروغ کے لیے کتنے سنجیدہ ہیں؟ اسکولوں میں اردو کے اساتذہ اپنا حقیقی کردار ادا کررہے ہیں؟ اردو اساتذہ کو ہمارے ہاں "دوسرے درجے کا شہری" سمجھا جاتا ہے۔ بچوں میں اردو زبان سے محبت اور رغبت کیسے دلائی جائے؟ آج آپ کو ایسی تنظیم سے واقف کرواتے ہیں جو اردو کی چاشنی گھولنے میں مصروفِ عمل ہے۔ کیا آپ کو اس کا "پتا بتا" دیا جائے؟