آریوں کی پہلی آمد ہندوستان میں
وہ دیکھ کہ موجیں رقص کناں ہیں سطح زمیں پر گنگا کی نو وارد آریہ حیرت میں ہیں دیکھ کے شان اس دریا کی گنگوتری سے آتی ہے چلی اٹھکھیلیاں کرتی دھار اس کی آزادی ہے تیور سے عیاں متوالی ہے رفتار اس کی اتر کی طرف جب اٹھتی ہے اس قافلۂ مغرب کی نظر پڑتی ہوئی کرنیں سورج کی ہیں دیکھتے برف کے ...