Syed Wahidudeen Salim

سید وحیدالدین سلیم

سید وحیدالدین سلیم کے تمام مواد

9 مضمون (Articles)

    اردو شاعری کا مطالعہ

    اگر آپ اردو شاعری کے تمام دفتر کا مطالعہ کریں تو اس میں سب سے زیادہ آپ کو غزلوں کا انبار نظر آئےگا۔ اس کے بعد مسدسوں کا ایک بڑا ذخیرہ ملےگا۔ پھر مثنویوں کا اور اس کے بعد آپ قصیدوں کا ایک مجموعہ دیکھیں گے مگر اس تمام دفتر کو اگر آپ غور و فکر سے دیکھیں تو ہر زمانے کے شعرا کے کلام میں ...

    مزید پڑھیے

    انسان نے اول اول بولنا کیونکر شروع کیا؟

    علمائے فلالوجی (علم اللسان) نے جو نقشہ دنیا کی زبانوں کی تقسیم کا مرتب کیا ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر ایک براعظم کی زبانوں کی تعداد حسب ذیل ہے، (۱) ایشیا ۹۸۷ (۲) یورپ ۳۵۸ (۳) افریقہ ۲۷۶ (۴) امریکہ ۱۲۶۴ (۵) اوشینیا ۷۹ یہ تقسیم باعتبار جغرافیہ کے ہے۔ زبانوں کی ترکیب اور بناوٹ کے ...

    مزید پڑھیے

    عرب کی شاعری

    ایک مشہور مقولہ ہے کہ ’’الشعردیوان العرب۔‘‘ یعنی عرب کی شاعری عرب کا دفتر ہے۔ دفتر کے لفظ سے یہ مراد ہے کہ اس میں عرب کا جغرافیہ، عرب کی تاریخ، عرب کا تمدن، عرب کا طریقہ معاشرت، عرب کے خیالات و توہمات، عرب کی ملکی اور قومی خصوصیات سب کچھ ہے۔ اگر کوئی شخص عرب کی شاعری کا مطالعہ ...

    مزید پڑھیے

    سچی شاعری

    مولانا روم فرماتے ہیں شاعری جزویست از پیغمبری۔ مگر یہ وہ شاعری نہیں ہے جس میں انسان کے دل کی اور اس کے خیالات، عادات اور جذبات کی ہو بہو تصویر نہیں کھینچی گئی۔ بلکہ وہ شاعری ہے جو انسان کی زندگی میں رہنمائی کرتی ہے۔ اس کے اندرونی ہولناک جذبات کا خاکہ اڑاتی ہے اور ان سے نفرت ...

    مزید پڑھیے

    تلمیحات

    الفاظ کیا ہیں؟ وہ آوازیں ہیں جن سے ہم اپنے خیالات ظاہر کرتے ہیں، یا ان کے ذریعہ سے اشیا کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ دنیا کی جن وحشی قوموں میں الفاظ نہیں ہیں وہ اپنے خیالات یا اشیا کے بتانے کے لیے ہاتھ پاؤں اور آنکھوں سے اشارہ کرتے ہیں۔ اگر اظہار خیالات کے وقت تم ان کو دیکھو، تو سخت ...

    مزید پڑھیے

تمام

2 غزل (Ghazal)

    مدت ہوئی ہے مدح حسیناں کئے ہوئے

    مدت ہوئی ہے مدح حسیناں کئے ہوئے نور سخن سے دل کو چراغاں کئے ہوئے عرصہ ہوا ہے وصف بہار جمال سے روئے ورق کو رشک گلستاں کئے ہوئے برسوں ہوئے ہیں تذکرۂ سوز عشق سے بزم سخنوری کو درخشاں کئے ہوئے آتا ہے کس شکوہ سے وہ رشک آفتاب ظلمت کدے دلوں کے چراغاں کئے ہوئے جاتا ہوں کوئے یار کو دیکھ ...

    مزید پڑھیے

    گریباں سے ترے کس نے نکالا صبح خنداں کو

    گریباں سے ترے کس نے نکالا صبح خنداں کو کیا کس نے نہاں دامن کی کلیوں سے گلستاں کو اڑایا چٹکیوں میں میرے ذرے نے بیاباں کو مرے قطرے نے پانی کر دیا ہر موج طوفاں کو مری کشتی بھنور سے کھیلنے کا شوق رکھتی ہے یہ کس نے کر دیا خاموش یا رب موج طوفاں کو یہ کیا نغمہ تھا چھیڑا جو یکایک قلب ...

    مزید پڑھیے

4 نظم (Nazm)

    آریوں کی پہلی آمد ہندوستان میں

    وہ دیکھ کہ موجیں رقص کناں ہیں سطح زمیں پر گنگا کی نو وارد آریہ حیرت میں ہیں دیکھ کے شان اس دریا کی گنگوتری سے آتی ہے چلی اٹھکھیلیاں کرتی دھار اس کی آزادی ہے تیور سے عیاں متوالی ہے رفتار اس کی اتر کی طرف جب اٹھتی ہے اس قافلۂ مغرب کی نظر پڑتی ہوئی کرنیں سورج کی ہیں دیکھتے برف کے ...

    مزید پڑھیے

    حسن کی زبان سے

    جہاں میں ہے ضیا مری میں حسن جلوہ کار ہوں میں رونق اس چمن کی ہوں میں فصل نو بہار ہوں میں زیب کائنات ہوں میں فخر روزگار ہوں میں شاہد نہفتہ کا جمال آشکار ہوں کہ آئینے میں دہر کے میں عکس کردگار ہوں کلیم کو میں اپنا رخ نہ بے خطر دکھا سکا سراغ میرے نور کا نہ کوہ طور پا سکا نہ میں نظر میں ...

    مزید پڑھیے

    زندگی

    ذرے ذرے میں دواں روح و رواں پاتا ہوں میں زندگی کو ایک بحر بیکراں پاتا ہوں میں غنچہ غنچہ نطق پر آمادہ آتا ہے نظر پتے پتے کی زباں کو نغمہ خواں پاتا ہوں میں زندہ ہستی کی خبر دیتی ہے رفتار نفس بوئے گل کو زندگی کا ترجماں پاتا ہوں میں برق کی جنبش ہو یا باد صبا کا ہو خرام زندگی کا ہر تموج ...

    مزید پڑھیے

    دعوت انقلاب

    کیا لے گا خاک مردہ و افتادہ بن کے تو طوفان بن کہ ہے تری فطرت میں انقلاب کیوں ٹمٹمائے کرمک شب تاب کی طرح بن سکتا ہے تو اوج فلک پر اگر شہاب وہ خاک ہو کہ جس میں ملیں ریزہ ہائے زر وہ سنگ بن کہ جس سے نکلتے ہیں لعل ناب چڑیوں کی طرح دانے پہ گرتا ہے کس لیے پرواز رکھ بلند کہ تو بن سکے عقاب وہ ...

    مزید پڑھیے