Syed Mazhar Gilani

سید مظہر گیلانی

سید مظہر گیلانی کے تمام مواد

13 غزل (Ghazal)

    ابر اٹھا تو سبو یاد آیا

    ابر اٹھا تو سبو یاد آیا حسن کا رنگ نمو یاد آیا کوئی منزل مری منزل نہ ہوئی دل کو ہر گام پہ تو یاد آیا چشم ساقی کا اشارہ پا کر رند کو نعرۂ ہو یاد آیا ابر اٹھا تو تمنا جاگی دل کو شغل لب جو یاد آیا اپنی خوش کامی پہ اک آہ کے ساتھ بخت ناکام عدو یاد آیا دیکھ کر مست گھٹائیں مظہرؔ اپنا ...

    مزید پڑھیے

    لٹ جائے گی حیات نہ تھی یہ خبر مجھے

    لٹ جائے گی حیات نہ تھی یہ خبر مجھے رونا پڑے گا ہجر میں شام و سحر مجھے اٹھتا ہوں بار بار کلیجے کو تھام کر دل میں چبھو رہا ہے کوئی نیشتر مجھے دنیا میں آنسوؤں کی بسا کر چلی گئیں اچھا دیا وفاؤں کا میری ثمر مجھے بس اے جنون شوق بہت نام پا چکا للہ اور دہر میں رسوا نہ کر مجھے جلوے سمیٹ ...

    مزید پڑھیے

    زمانے بھر میں کوئی بھی وفا سپاس نہیں

    زمانے بھر میں کوئی بھی وفا سپاس نہیں خدا شناس بہت ہیں ادا شناس نہیں مری نظر کا ہر انداز ہے جمال آگیں مرے جنوں کا کوئی مرحلہ اداس نہیں مرے خیال کی رنگینیاں ہیں لا محدود یہ قید و بند شب و روز مجھ کو راس نہیں کچھ اس ادا سے میں کھویا گیا محبت میں زمانہ بیت گیا ہے بجا حواس نہیں در ...

    مزید پڑھیے

    قدم قدم پہ وفا کا دیار راہ میں ہے

    قدم قدم پہ وفا کا دیار راہ میں ہے خوشا کہ نقش کف پائے یار راہ میں ہے ہر ایک موج میں ساز فریب ہے جس کی وہ اک سراب بہ ہر اعتبار راہ میں ہے یہ اڑ رہی ہے جو خوں رنگ خاک ہر جانب کسی شہید جنوں کا مزار راہ میں ہے نہ کوئی بات نہ مقصد نہ آرزو نہ سوال بس ایک غلغلۂ گیر و دار راہ میں ہے سکون ...

    مزید پڑھیے

    دل کی قسمت کہ ترے دل میں سمو بھی نہ سکا

    دل کی قسمت کہ ترے دل میں سمو بھی نہ سکا اور تا زیست کسی اور کا ہو بھی نہ سکا غم پیہم نے کبھی فرصت احساس نہ دی کیا جوانی تھی کہ جی بھر کے میں رو بھی نہ سکا پار بھی کر نہ سکا بحر جنوں سے کم بخت اور دل زیست کی کشتی کو ڈبو بھی نہ سکا عمر بھر عہد وفا تشنۂ تکمیل رہا میں اسے پا نہ سکا وہ ...

    مزید پڑھیے

تمام