Sufi Tabassum

صوفی تبسم

صوفی تبسم کی نظم

    بند ہو جائے مری آنکھ اگر

    بند ہو جائے مری آنکھ اگر اس دریچے کو کھلا رہنے دو یہ دریچہ ہے افق آئینہ اس میں رقصاں ہیں جہاں کے منظر اس دریچے کو کھلا رہنے دو اس دریچے سے ابھرتی دیکھی چاند کی شام ستاروں کی سحر اس دریچے کو کھلا رہنے دو اس دریچے سے کیے ہیں میں نے کئی بے چشم نظارے کئی بے راہ سفر اس دریچے کو کھلا رہنے ...

    مزید پڑھیے

    نظم

    زندگی دور ہوئی جاتی ہے اور کچھ میرے قریب آ جاؤ جلوۂ حسن کو کچھ اور ضیا ریز کرو اپنے سینے سے ابھرنے والے آتشیں سانس کی لو تیز کرو میری اس پیرئ درماندہ کی خشک اور خستہ سی خاکستر افسردہ میں سوز غم کو شرر انگیز کرو یوں ہی پل بھر ہی سہی میرے قریب آ جاؤ زندگی دور ہوئی جاتی ہے

    مزید پڑھیے

    خودکشی

    قتل تو یہ نہیں خودکشی ہے آفتاب اپنے خوں ریز جذبات کی ضرب کاری سے جان دے کے غربی افق کے پرے دفن ہے اور اک خودکشی دیکھ لو میں بھی اپنے تحمل کی غلط کوشیوں کا ہوں مارا ہوا مجھ کو اپنے ہی ہاتھوں سے کھودی ہوئی قبر میں دفن کر دو مرے دوستو

    مزید پڑھیے

    تم آسماں کی طرف نہ دیکھو

    تم آسماں کی طرف نہ دیکھو یہ چاند یہ کہکشاں یہ تارے یوں ہی چمکتے رہیں گے سارے یوں ہی ضیا بار ہوں گے دائم یہی رہے گا نظام قائم تم آسماں کو ہو دیکھتے کیا کرو نظارہ دل حزیں کا غم محبت کے داغ دیکھو یہ ٹمٹماتے چراغ دیکھو ہے چند روزہ نمود ان کی نہیں ہے کچھ اعتبار ہستی یہ شمع خاموش ہو نہ ...

    مزید پڑھیے

    کیا چیز لو گے

    کیا چیز لو گے چمچہ کہ تھالی تھالی بھری ہے چمچہ ہے خالی میں لوں گا تھالی کیا چیز لو گے روٹی کہ کیلا روٹی ہے سب کی میں ہوں اکیلا میں لوں گا کیلا کیا چیز لو گے کیلا کہ بستہ بستہ ہے میرا پھولوں کا دستہ میں لوں گا بستہ تب تم کو مانوں مل جائے سب کچھ کہتے تھے تب کچھ دیتے ہو اب کچھ میں ...

    مزید پڑھیے

    رات دن

    کیسے اللہ نے بنائے رات دن کیسی حکمت سے سجائے رات دن صبح آئی تو اجالا آ گیا شام آئی تو اندھیر چھا گیا دن ہوا تو لوگ سارے جاگ اٹھے رات آئی چاند تارے جاگ اٹھے دن بنا ہے کام کرنے کے لیے رات ہے آرام کرنے کے لیے کوئی ہو انسان یا حیوان ہو جانور ہو یا کوئی بے جان ہو رات ان کے ڈھنگ ہی ...

    مزید پڑھیے

    ثریا کی گڑیا

    سنو اک مزے کی کہانی سنو کہانی ہماری زبانی سنو ثریا کی گڑیا تھی چھوٹی بہت نہ دبلی بہت اور نہ موٹی بہت جو دیکھو تو ننھی سی گڑیا تھی وہ مگر اک شرارت کی پڑیا تھی وہ جو سوتی تو دن رات سوتی تھی وہ جو روتی تو دن رات روتی تھی وہ نہ امی کے ساتھ اور نہ بھیا کے ساتھ وہ ہر وقت رہتی ثریا کے ...

    مزید پڑھیے

    کیا چیز لو گے

    کیا چیز لو گے چمچہ کہ تھالی تھالی بھری ہے چمچہ ہے خالی میں لوں گا تھالی کیا چیز لو گے روٹی کہ کیلا روٹی ہے سب کی میں ہوں اکیلا میں لوں گا کیلا کیا چیز لو گے کیلا کہ بستہ بستہ ہے میرا پھولوں کا دستہ میں لوں گا بستہ تب تم کو مانو مل جائے سب کچھ کہتے تھے تب کچھ دیتے ہو اب کچھ میں لوں گا ...

    مزید پڑھیے

    میں آ رہا ہوں

    میں جانتا ہوں یہ رات کو چپکے چپکے خوابوں میں یوں ترا بار بار آنا وہ سہمے سہمے ہوئے سے رکنا وہ بے کسی میں قدم اٹھانا وہ حسرت گفتگو میں تیرے خموش ہونٹوں کا تلملانا سمجھ گیا ہوں کہ مجھ سے ملنے کی آرزو تجھ کو کیسے بے تاب کر رہی ہے مگر مری جان! تو ایسی منزل پہ جا رہی ہے جہاں سے پیچھے ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2