Shamsur Rahman Faruqi

شمس الرحمن فاروقی

شاعر، فکشن نگار اورایک نمایاں اردو تنقید نگار

Poet, fiction writer and one of the leading Urdu critics

شمس الرحمن فاروقی کی رباعی

    ان صحبتوں میں آخر۔۔۔

    ان صحبتوں میں آخر جانیں ہی جاتیاں ہیں نے عشق کو ہے صرفہ نے حسن کو محابا (میر، دیوان اول) گھر سے نکلے آج لبیبہ خانم کو پانچواں ہفتہ تھا۔ اس کے گھرانے کے لیے خانہ بدری کا یہ پہلا موقع نہ تھا۔ اس کے دادا افراہیم جودت بیگووچ نے صدی کے آغاز میں بلقان کو چھوڑ کرارمن کے شہر نخجوان میں ...

    مزید پڑھیے

    غالب افسانہ

    گفتن سخن از پایۂ غالب نہ ز ہوش است امروز کہ مستم خبرے خواہم ازو داد (میرزا غالب، دیوان غزلیات فارسی) میں نسلاً راجپوت اور مولداً نظام آباد، ضلع اعظم گڑھ کا ہوں۔ اعلیٰ حضرت مہابلی خلد آشیانی کے وقتوں میں بلیا اور اس کے اطراف کے بھومی ہاروں نے کچھ شورش کی تو ان کی سرکوبی کے لیے ...

    مزید پڑھیے

    سوار

    He would not stay for me; and who can wonder? He would not stay for me to stand and gaze. I shook his hand and tore my heart asunder And went with half my life about my ways. - A. E. Housman چراغ کی روشنی مدھم تھی، یایوں کہیں کہ زرد اور دودی تھی۔ اس لفظ کو لکھ کر میں ذرا مسکرایا ہوں۔ یہ مصطلحات طب میں سے ہے اور مجھے اس کے معنی جانے ہوئے چند ہی دن ہوئے تھے۔ اشرف ...

    مزید پڑھیے

    لاہور کا ایک واقعہ

    یہ بات ۱۹۳۷ء کی ہے۔ میں ان دنوں لاہور میں تھا۔ ایک دن میرے جی میں آئی کہ چلو علامہ اقبال سے مل آئیں۔ اس زمانے میں میرے پاس ہلکے بادامی سفید (Off White) رنگ کی ایمبسیڈر (Ambassador)تھی۔ میں اسی میں بیٹھ کر علامہ صاحب کی قیام گاہ کو چلا۔ ان کی کوٹھی کا نمبر اور وہاں تک پہنچنے کا صحیح راستہ ...

    مزید پڑھیے