Shamsur Rahman Faruqi

شمس الرحمن فاروقی

شاعر، فکشن نگار اورایک نمایاں اردو تنقید نگار

Poet, fiction writer and one of the leading Urdu critics

شمس الرحمن فاروقی کی نظم

    کوئی بات نہیں

    دانت بڑے ہوں تو بھی کوئی بات نہیں کان کھڑے ہوں تو بھی کوئی بات نہیں ڈانٹ پڑی ہو تو بھی کوئی بات نہیں دھوپ کڑی ہو تو بھی کوئی بات نہیں ادھم بڑا ہو تو بھی کوئی بات نہیں کوئی لڑا ہو تو بھی کوئی بات نہیں بچوں کا گھر میں آنے دو دھومیں ان کو مچانے دو

    مزید پڑھیے

    بیت عنکبوت

    یہ عورت اس لیے پیدا ہوئی ہے کہ اس کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے پھانسی پر چڑھایا جائے اسے یونان کے اک مشہور ڈاکو کے بستر کی ضرورت ہے (وہ اپنے سب شکاروں کا قد و قامت اسی بستر کے پیمانے کی نسبت سے گھٹاتا کاٹتا یا کھینچ کا جبراً بڑھاتا تھا) خطوط لب تو دیکھو! کس طرح سمٹے ہوئے ہیں، سنگ دل عامیانہ ...

    مزید پڑھیے

    آخری تماشائی

    اٹھو کہ وقت ختم ہو گیا تماش بینوں میں تم آخری ہی رہ گئے ہو اب چلو یہاں سے آسمان تک تمام شہر چادریں لپیٹ لی گئیں زمین سنگ ریزہ سخت دانت سی سفید ملگجی دکھائی دے رہی ہے ہر طرف تمہیں جہاں گمان سبزہ تھا وہ جھلک رہی ہے کہنہ کاغذوں کی برف وہ جو چلے گئے انہیں تو اختتامیے کے سب سیاہ ...

    مزید پڑھیے

    شیشۂ ساعت کا غبار

    میں زندہ تھا مگر میں تیرے سرخ نیلگوں سفید بلبلے میں قید تھا ہوا وسیع تھی مگر حدود سے رہا نہ تھی نہ میرے پر شکستہ تھے نہ میری سانس کم تھا بلبلے کی کائنات میں مرا ہی دم قدم مگر مری اڑان سرخ نیلگوں سفید مقبرے کے آخری خطوط سے سوا نہ تھی میں حال کے اتھاہ پانیوں میں غرق یا گذشتہ وقت کے ...

    مزید پڑھیے

    شور تھمنے کے بعد

    اب شور تھما تو میں نے جانا آدھی کے قریب رو چکی ہے شب گرد کو اشک دھو چکی ہے چادر کالی خلا کی مجھ پر بھاری ہے مثل موت شہپر ہے سانس کو رکنے کا بہانہ تسبیح سے ٹوٹتا ہے دانہ میں نقطہ حقیر آسمانی بے فصل ہے بے زماں ہے تو بھی کہتی ہے یہ فلسفہ طرازی لیکن یہ سنسناتی وسعت اتنی بے حرف و بے ...

    مزید پڑھیے

    کمزوری

    نسیم خلد بے خوفی سے میرے گھر میں در آئی کہا میں نے کہ تم کب شعلۂ جوالہ بن جاؤ گی خاشاک دل و جاں کو جلا کر خاک کرنا ہے بدن پر تھرتھری طاری ہے دیواریں لرزتی ہیں وہ ٹھنڈک ہے کہ بالوں کی جڑوں میں خون جمتا جا رہا ہے ہر کڑی چھت کی سکڑ کر چشم افیوں نوش کے مانند چھوٹی ہوتی جاتی ہے وہ دیکھوں ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2