کیا گہری سرخ روشنی کے استعمال سے بینائی بہتر ہو سکتی ہے؟
اپنی تحقیقات سے محققین اس نتیجہ پر پہنچے کہ صبح کے وقت 670 نینو میٹر ویو لینتھ کی گہری سرخ روشنی، تین منٹ تک آنکھ کے سامنے آنے سے رنگوں کے مابین فرق کرنے کی صلاحیت میں اوسطاً 17 فیصد بہتری آتی ہے اور اس روشنی کا ایک مرتبہ سامنا کرنے کے اثرات کم از کم ایک ہفتے تک برقرار رہتے ہیں۔ تاہم محققین نے یہ بھی بتایا کہ دوپہر میں وہی ٹیسٹ کرنے سے کوئی بہتری نظر نہیں آئی۔