Sahir Hoshiyarpuri

ساحر ہوشیار پوری

ساحر ہوشیار پوری کی غزل

    عشق کیا چیز ہے یہ پوچھیے پروانے سے

    عشق کیا چیز ہے یہ پوچھیے پروانے سے زندگی جس کو میسر ہوئی جل جانے سے موت کا خوف ہو کیا عشق کے دیوانے کو موت خود کانپتی ہے عشق کے دیوانے سے ہو گیا ڈھیر وہیں آہ بھی نکلی نہ کوئی جانے کیا بات کہی شمع نے پروانے سے حسن بے عشق کہیں رہ نہیں سکتا زندہ بجھ گئی شمع بھی پروانے کے جل جانے ...

    مزید پڑھیے

    خواب دیکھے تھے سہانے کتنے

    خواب دیکھے تھے سہانے کتنے جاگ اٹھے درد پرانے کتنے ایک جلوے کی فراوانی سے بن گئے آئنہ خانے کتنے چال سے حال کی لاتے ہیں خبر لوگ ہوتے ہیں سیانے کتنے بوجھ کر بھی نہ بتاؤں تجھ کو تیری مٹھی میں ہیں دانے کتنے بے ارادہ جو ہوئے اشک رواں لٹ گئے غم کے خزانے کتنے تم ذرا روٹھ کے دیکھو تو ...

    مزید پڑھیے

    خود وہ آتے اگر یقیں ہوتا

    خود وہ آتے اگر یقیں ہوتا درد پرسش طلب نہیں ہوتا دل تو کیا جان تک فدا کرتے تم سا لیکن کوئی حسیں ہوتا سجدہ کرتے ہزار بار مگر کوئی در لائق جبیں ہوتا اس میں شامل جو ہوتا ذکر ان کا یہ فسانہ بہت حسیں ہوتا تیرے وعدوں پہ بھی یقیں کرتے ہم کو دل پر اگر یقیں ہوتا دل پہ جب تک نہ اس کے چوٹ ...

    مزید پڑھیے

    زندگی ہم سے خفا ہو جیسے

    زندگی ہم سے خفا ہو جیسے اب دوا ہو نہ دعا ہو جیسے تیری فرقت میں ہوا یوں محسوس زندگی ایک سزا ہو جیسے اس طرح کرتا ہوں پوجا تیری تو محبت کا خدا ہو جیسے ایسا ارمان ملاقات بھی کیا دل میں طوفان بپا ہو جیسے اب تو احساس تمنا بھی نہیں قافلہ دل کا لٹا ہو جیسے میرے ہونٹوں پہ ترا ذکر ...

    مزید پڑھیے

    مثل رقص شرر نہیں آتی

    مثل رقص شرر نہیں آتی زندگی لوٹ کر نہیں آتی دل دہی کا تو کوئی ساماں کر دل ربائی اگر نہیں آتی ہجر میں موت ڈھونڈھنے والے ایسی شب کی سحر نہیں آتی دل کو دے کر فریب شوق و طلب اب تمنا نظر نہیں آتی یہ طبیعت ہے حضرت ناصح یہ سمجھ سوچ کر نہیں آتی عالم بے دلی سے بھی یا رب دل کی کوئی خبر ...

    مزید پڑھیے

    کون کہتا ہے محبت کی زباں ہوتی ہے

    کون کہتا ہے محبت کی زباں ہوتی ہے یہ حقیقت تو نگاہوں سے بیاں ہوتی ہے وہ نہ آئے تو ستاتی ہے خلش سی دل کو وہ جو آئے تو خلش اور جواں ہوتی ہے روح کو شاد کرے دل کو جو پر نور کرے ہر نظارے میں یہ تنویر کہاں ہوتی ہے ضبط سیلاب محبت کو کہاں تک روکے دل میں جو بات ہو آنکھوں سے عیاں ہوتی ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 3 سے 3