ابھی سے لطف و مروت کا اہتمام نہ کر
ابھی سے لطف و مروت کا اہتمام نہ کر نظر کو تیر لبوں کو ابھی سے جام نہ کر ابھی نہ شانے سے ڈھلکا تو ریشمی آنچل حسین شام ہے ایسے میں قتل عام نہ کر
صابر دت ہریانہ کے نامور شاعر ہیں
Sabir Dutt is a renowned Urdu poet from Haryana.
ابھی سے لطف و مروت کا اہتمام نہ کر نظر کو تیر لبوں کو ابھی سے جام نہ کر ابھی نہ شانے سے ڈھلکا تو ریشمی آنچل حسین شام ہے ایسے میں قتل عام نہ کر
بیٹھی سکھیوں کے گھیرے میں دلہن ظاہراً تو بہت لجاتی ہے چور آنکھوں سے دیکھ کر کنگن اپنے ساجن کا درش پاتی ہے
دور گھاٹی سے سر اٹھا کے شفق ذرے ذرے پہ مسکراتی ہے جیسے چپ چاپ کوئی شوخ کلی چھپ کے سبزے پہ لیٹ جاتی ہے