حیران ہوں دو آنکھوں سے کیا دیکھ رہا ہوں
حیران ہوں دو آنکھوں سے کیا دیکھ رہا ہوں ٹوٹے ہوئے ہر دل میں خدا دیکھ رہا ہوں نظروں میں تری رنگ نیا دیکھ رہا ہوں ہاتھوں میں بھی کچھ رنگ حنا دیکھ رہا ہوں رخ ان کا کہیں اور نظر اور طرف ہے کس سمت سے آتی ہے قضا دیکھ رہا ہوں پھر لائی ہے برسات تری یاد کا موسم گلشن میں نیا پھول کھلا دیکھ ...