Sabir Dutt

صابر دت

صابر دت ہریانہ کے نامور شاعر ہیں

Sabir Dutt is a renowned Urdu poet from Haryana.

صابر دت کی غزل

    حیران ہوں دو آنکھوں سے کیا دیکھ رہا ہوں

    حیران ہوں دو آنکھوں سے کیا دیکھ رہا ہوں ٹوٹے ہوئے ہر دل میں خدا دیکھ رہا ہوں نظروں میں تری رنگ نیا دیکھ رہا ہوں ہاتھوں میں بھی کچھ رنگ حنا دیکھ رہا ہوں رخ ان کا کہیں اور نظر اور طرف ہے کس سمت سے آتی ہے قضا دیکھ رہا ہوں پھر لائی ہے برسات تری یاد کا موسم گلشن میں نیا پھول کھلا دیکھ ...

    مزید پڑھیے

    اب اٹھاؤ نقاب آنکھوں سے

    اب اٹھاؤ نقاب آنکھوں سے ہم بھی چن لیں گلاب آنکھوں سے آپ کے پاس مے کے پیالے ہیں ہم پئیں گے شراب آنکھوں سے لاکھ روکا تمہارے آنچل نے ہم نے دیکھا حجاب آنکھوں سے الجھی الجھی ہے زلف ساون کی برسا برسا شباب آنکھوں سے لوگ کرتے ہیں خواب کی باتیں ہم نے دیکھا ہے خواب آنکھوں سے آبرو رکھ ...

    مزید پڑھیے

    چاندنی رات میں شانوں سے ڈھلکتی چادر (ردیف .. ے)

    چاندنی رات میں شانوں سے ڈھلکتی چادر جسم ہے یا کوئی شمشیر نکل آئی ہے مدتوں بعد اٹھائے تھے پرانے کاغذ ساتھ تیرے مری تصویر نکل آئی ہے کہکشاں دیکھ کے اکثر یہ خیال آتا ہے تیری پازیب سے زنجیر نکل آئی ہے صحن گلشن میں مہکتے ہوئے پھولوں کی قطار تیرے خط سے کوئی تحریر نکل آئی ہے چاند کا ...

    مزید پڑھیے

    موسموں کا جواب دے دیجے

    موسموں کا جواب دے دیجے آج تھوڑی شراب دے دیجے آپ کا حسن ہے بہار مری ان لبوں کے گلاب دے دیجے کس لیے ہے نقاب میں چہرہ پڑھنے والی کتاب دے دیجے سر سے پا تک خمار کا عالم یہ چھلکتی شراب دے دیجے زلف کی شام صبح چہرے کی یہی موسم جناب دے دیجے ایک دن اور زندگی جی لیں رات بھر کو شباب دے ...

    مزید پڑھیے

    خوابوں سے نہ جاؤ کہ ابھی رات بہت ہے

    خوابوں سے نہ جاؤ کہ ابھی رات بہت ہے پہلو میں تم آؤ کہ ابھی رات بہت ہے جی بھر کے تمہیں دیکھ لوں تسکین ہو کچھ تو مت شمع بجھاؤ کہ ابھی رات بہت ہے کب پو پھٹے کب رات کٹے کون یہ جانے مت چھوڑ کے جاؤ کہ ابھی رات بہت ہے رہنے دو ابھی چاند سا چہرہ مرے آگے مے اور پلاؤ کہ ابھی رات بہت ہے کٹ ...

    مزید پڑھیے

    پھول بکھراتی ہر اک موج ہوا آتی ہے

    پھول بکھراتی ہر اک موج ہوا آتی ہے آپ آتے ہیں کہ گلشن میں صبا آتی ہے آپ کے رخ سے برستا ہے سحر کا جوبن آپ کی زلف کے سائے میں گھٹا آتی ہے آپ کے ہاتھ جو چھو جائیں کسی ڈالی سے گل ہی کیا خار سے بھی بوئے حنا آتی ہے آپ لہرا کے نہ یوں دودھیا آنچل کو چلیں مسکراتے ہوئے پھولوں کو حیا آتی ...

    مزید پڑھیے