آباد اسی نے دل کی وادی کی ہے
آباد اسی نے دل کی وادی کی ہے تاریخ نے اکثر یہ منادی کی ہے عورت کی بڑائی کا یہ کافی ہے ثبوت عورت سے پیمبروں نے شادی کی ہے
مقبول ترین شاعروں میں شامل۔ ممتاز فلم نغمہ نگار۔ اپنی غزل ’گرمیٔ حسرت ناکام سے جل جاتے ہیں‘ کے لئے مشہور
One of the most popular poets ever and film lyricist. Famous for his ghazal 'Garmi-e-hasrat-e-nakaam se jal jate hain'.
آباد اسی نے دل کی وادی کی ہے تاریخ نے اکثر یہ منادی کی ہے عورت کی بڑائی کا یہ کافی ہے ثبوت عورت سے پیمبروں نے شادی کی ہے
دریافت کرے وزن ہوا کا مجھ سے پوچھے وہ کبھی رنگ صدا کا مجھ سے ڈرتا ہوں وہ معلوم نہ کر بیٹھے کہیں کیا ناطہ ہے ساون کی گھٹا کا مجھ سے
دہرائی ہے یادوں نے کہانی تیری آنکھوں میں ہے تصویر پرانی تیری وہ لوگ بتائیں گے قیامت کیا ہے جن لوگوں نے دیکھی ہے جوانی تیری
لمحوں کا نشانہ کبھی ہوتا ہی نہیں وہ صید زمانہ کبھی ہوتا ہی نہیں ہر عمر میں دیکھا ہے دمکتا وہ بدن سونا تو پرانا کبھی ہوتا ہی نہیں
آتی ہے تو کھلتی ہے گلابوں کی طرح دیتی ہے نشہ تند شرابوں کی طرح لیکن کوئی دیکھے یہ جوانی کا مآل بکھری ہے پڑھی ہوئی کتابوں کی طرح
ٹوٹی ہوئی بانبی میں وہ بس لیتا ہے بھوکا ہو تو کچھ روز ترس لیتا ہے اس پر بھی نہیں سانپ کو ڈستا کوئی سانپ انساں مگر انسان کو ڈس لیتا ہے
لیتا تھا جوانی میں کبھی جس کی پناہ وہ پیار نظر آتا ہے اب اس کو گناہ کیا ہو گیا اس عمر میں جانے اس کو یارب مرے دلبر کو دکھا سیدھی راہ