Qateel Shifai

قتیل شفائی

مقبول ترین شاعروں میں شامل۔ ممتاز فلم نغمہ نگار۔ اپنی غزل ’گرمیٔ حسرت ناکام سے جل جاتے ہیں‘ کے لئے مشہور

One of the most popular poets ever and film lyricist. Famous for his ghazal 'Garmi-e-hasrat-e-nakaam se jal jate hain'.

قتیل شفائی کے تمام مواد

38 غزل (Ghazal)

    کیا اس کا گلا کیجے اسے پیار ہی کب تھا

    کیا اس کا گلا کیجے اسے پیار ہی کب تھا وہ عہد فراموش وفادار ہی کب تھا اس نے تو سدا پوجے ہیں اڑتے ہوئے جگنو وہ چاند ستاروں کا پرستار ہی کب تھا ہم ڈوب گئے جاگتی راتوں کے بھنور میں ہاتھ اس کا ہمارے لیے پتوار ہی کب تھا آموں کی حسیں رت کے سوا بھی تو وہ کوکے لیکن کسی کوئل کا یہ کردار ہی ...

    مزید پڑھیے

    تڑپتی ہیں تمنائیں کسی آرام سے پہلے

    تڑپتی ہیں تمنائیں کسی آرام سے پہلے لٹا ہوگا نہ یوں کوئی دل ناکام سے پہلے یہ عالم دیکھ کر تو نے بھی آنکھیں پھیر لیں ورنہ کوئی گردش نہیں تھی گردش ایام سے پہلے گرا ہے ٹوٹ کر شاید مری تقدیر کا تارا کوئی آواز آئی تھی شکست جام سے پہلے کوئی کیسے کرے دل میں چھپے طوفاں کا اندازہ سکوت ...

    مزید پڑھیے

    شرمندہ انہیں اور بھی اے میرے خدا کر

    شرمندہ انہیں اور بھی اے میرے خدا کر دستار جنہیں دی ہے انہیں سر بھی عطا کر لوٹا ہے سدا جس نے ہمیں دوست بنا کر ہم خوش ہیں اسی شخص سے پھر ہاتھ ملا کر ڈر ہے کہ نہ لے جائے وہ ہم کو بھی چرا کر ہم لائے ہیں گھر میں جسے مہمان بنا کر اک موج دبے پاؤں تعاقب میں چلی آئی ہم خوش تھے بہت ریت کی ...

    مزید پڑھیے

    اگرچہ مجھ کو جدائی تری گوارا نہیں

    اگرچہ مجھ کو جدائی تری گوارا نہیں سوائے اس کے مگر اور کوئی چارہ نہیں خوشی سے کون بھلاتا ہے اپنے پیاروں کو قصور اس میں زمانے کا ہے تمہارا نہیں تمہارے ذکر سے یاد آئے کیا گھٹا کے سوا ہمارے پاس کوئی اور استعارا نہیں یہ التفات کی بھیک اپنے پاس رہنے دے ترے فقیر نے دامن کبھی پسارا ...

    مزید پڑھیے

    حالات سے خوف کھا رہا ہوں

    حالات سے خوف کھا رہا ہوں شیشے کے محل بنا رہا ہوں سینے میں مرے ہے موم کا دل سورج سے بدن چھپا رہا ہوں محروم نظر ہے جو زمانہ آئینہ اسے دکھا رہا ہوں احباب کو دے رہا ہوں دھوکا چہرے پہ خوشی سجا رہا ہوں دریائے فرات ہے یہ دنیا پیاسا ہی پلٹ کے جا رہا ہوں ہے شہر میں قحط پتھروں کا جذبات ...

    مزید پڑھیے

تمام

6 قصہ (Latiife)

    مہمان کی تواضع

    قتیل شفائی نے ایم ۔اسلم سے اپنی اولین ملاقات کااحوال بیان کرتے ہوئے کہا۔ ’’کتنی عجیب بات ہے کہ میں اسلم صاحب کی کوٹھی میں ان سے ملنے گیا لیکن اس کے باوجود ان کا تازہ افسانہ سننے سے بال بال بچ گیا۔‘‘ ’’یہ ناممکن ہے ...!‘‘ احباب میں سے ایک نے بات کاٹتے ہوئے فوراًتردید ...

    مزید پڑھیے

    قتیل کی پیروڈی

    چند بے تکلف شعراء میں پیروڈیوں کا ذکر ہورہا تھا ۔ ایک صاحب کہنے لگے ۔ ’’پیرو ڈیوں میں اصل لطف یہ ہے کہ اصل شعر میں معمولی سے تصرف کے بعد مزاح پیدا کیا جائے۔‘‘ قتیل شفائی نے یہ سنا تو بولے: ’’میں آپ سے اتفاق کرتاہوں ۔ پیروڈی میں ایک آدھ لفظ کی ترمیم ہی سے نئی بات پیدا کرنی چاہئے ...

    مزید پڑھیے

    منیر نیازی کے لیے مشورہ

    نارنگ ساقی کے ہاں ایک دعوت میں منیر نیازی ، قتیل شفائی، مجتبیٰ حسین ، کیول سوری، سرور تو نسوی، کیلاش ماہر اور بہت سے دوسرے احباب جمع تھے ۔ شعرو شاعری کا سلسلہ شعروع ہوا ۔ سب لوگ سنا چکے تو قتیل شفائی نے منیر نیازی سے کہا۔’’کچھ سناؤ بھائی۔‘‘ چونکہ منیر نیازی سنانے کی حالت میں ...

    مزید پڑھیے

    جلیس کی دعوت اور لاہور سے واپسی

    ابراہیم جلیس کراچی میں قیام پذیر تھے ۔ قتیل شفائی، احمد ندیم قاسمی کے علاوہ کچھ اور دوست جب کراچی تشریف لے جاتے تو جلیس ملتے ہی پوچھتے’’کب تک قیام ہے ؟‘‘اور جب ملاقاتی کہتا کہ فلاں تاریخ تک ہے تو فوراًجواب دیتے کہ اس دن تو میں آپ کی دعوت کرنا چاہتا تھا۔ دوچار دفعہ جب ایسا ہی ...

    مزید پڑھیے

    اسیر بے زنجیر

    سوریا سے ایک شاعر اسیر تشریف لائے ۔ قتیل صاحب نے جو ان دنوں پاکستان رائٹرز گلڈ کے سکریٹری تھے ’ان کا استقبال کرتے ہوئے کہا’’پہلی دفعہ میں نے دیکھا ہے کہ’ اسیر ‘بے زنجیر بھی ہوتے ہیں۔‘‘اس پر اسیرؔ نے برجستہ جواب دیا: ’’میں نے بھی پہلا ’قتیل‘ دیکھا ہے جو قتل ہونے کے بعد بھی ...

    مزید پڑھیے

تمام

3 مزاحیہ (Mazahiya)

    میوزک ڈائریکٹر

    کبھی سارے کبھی گاما کبھی پادھا کبھی نیسا مسالہ جان کر اس نے سدا ہر گیت کو پیسا کبھی اس نے ملا دیکھا جو مولی کو چقندر سے تو لایا دور کی کوڑی یہ سرگم کے سمندر سے بنائی جو بھی طرز اس نے وہ فن کی جان ہوتی تھی کہ اس میں اونٹ کی گردن سے لمبی تان ہوتی تھی نہیں تھا چور لیکن کوئی تہمت آ ...

    مزید پڑھیے

25 نظم (Nazm)

    لڑھکتا پتھر

    روشنی ڈوب گئی چاند نے منہ ڈھانپ لیا اب کوئی راہ دکھائی نہیں دیتی مجھ کو میرے احساس میں کہرام مچا ہے لیکن کوئی آواز سنائی نہیں دیتی مجھ کو رات کے ہاتھ نے کرنوں کا گلا گھونٹ دیا جیسے ہو جائے زمیں بوس شوالہ کوئی یہ گھٹا ٹوپ اندھیرا یہ گھنا سناٹا اب کوئی گیت ہے باقی نہ اجالا ...

    مزید پڑھیے

    شاعری سچ بولتی ہے

    لاکھ پردوں میں رہوں بھید مرے کھولتی ہے شاعری سچ بولتی ہے میں نے دیکھا ہے کہ جب مری زباں ڈولتی ہے شاعری سچ بولتی ہے تیرا اصرار کہ چاہت مری بیتاب نہ ہو واقف اس غم سے مرا حلقۂ احباب نہ ہو تو مجھے ضبط کے صحراؤں میں کیوں رولتی ہے شاعری سچ بولتی ہے یہ بھی کیا بات کہ چھپ چھپ کے تجھے پیار ...

    مزید پڑھیے

    عمر پوشی

    میں نے پوچھا منے! تم کیوں اپنی امی جان کو باجی کہتے ہو منا بولا باجی بھی تو نانی جی کو آپا آپا کہتی ہیں اس بازار کا جو کوٹھا ہے اس کی ریت نرالی ہے یہاں تو ماں کو ماں کہہ دینا سب سے گندی گالی ہے

    مزید پڑھیے

    گریۂ مسرت

    احباب سے چھپ چھپ کے بھی رویا ہوں میں اکثر پر آج بھری بزم میں رونے کا مزہ اور ہی کچھ ہے احباب کو حیرت کہ مرے قہقہہ بردار لبوں پر کیوں لے گئیں سبقت مری بھیگی ہوئی پلکیں مرے تپتے ہوئے آنسو شاید مرے احباب کو معلوم نہیں ہے اظہار مسرت کبھی ہوتا ہے جو رو کر سو بار کا ہنسنا بھی اسے چھو ...

    مزید پڑھیے

    اکتاہٹ

    روشنی نہیں ہے دور دور تک جاؤ مجھ کو چھوڑ دو خامشی ہے مے کدے سے طور تک بربطوں کو توڑ دو یہ اداس رات کی سیاہیاں نیند آ کے ٹل گئی یہ مرے نصیب کی سیاہیاں شمع کب کی جل گئی نیند ہے نہ چاند ہے نہ جام ہے پیاس کیا بجھاؤ گے زندگی کی تیغ بے نیام ہے آس کیا بندھاؤ گے آسماں بلند ہے تو کیا کروں ہائے ...

    مزید پڑھیے

تمام

6 قطعہ (Qita)

تمام

7 رباعی (Rubaai)

تمام