اک ایسا وقت بھی آتا ہے چاندنی شب میں
اک ایسا وقت بھی آتا ہے چاندنی شب میں مرا دماغ مرا دل کہیں نہیں ہوتا ترا خیال کچھ ایسا نکھر کے آتا ہے ترا وصال بھی اتنا حسیں نہیں ہوتا
مقبول ترین شاعروں میں شامل۔ ممتاز فلم نغمہ نگار۔ اپنی غزل ’گرمیٔ حسرت ناکام سے جل جاتے ہیں‘ کے لئے مشہور
One of the most popular poets ever and film lyricist. Famous for his ghazal 'Garmi-e-hasrat-e-nakaam se jal jate hain'.
اک ایسا وقت بھی آتا ہے چاندنی شب میں مرا دماغ مرا دل کہیں نہیں ہوتا ترا خیال کچھ ایسا نکھر کے آتا ہے ترا وصال بھی اتنا حسیں نہیں ہوتا
مطمئن کوئی نہیں ہے اس سے کوئی برہم ہے تو خائف کوئی نہیں کرتی یہ کسی سے بھی وفا زندگی ہے کہ طوائف کوئی
سرخ آہن پر ٹپکتی بوند ہے اب ہر خوشی زندگی نے یوں تو پہلے ہم کو ترسایا نہ تھا خوب روئے چھپ کے گھر کی چار دیواری میں ہم حال دل کہنے کے قابل کوئی ہم سایا نہ تھا
لفظ چنتا ہوں تو مفہوم بدل جاتا ہے اک نہ اک خوف بھی ہے جرأت اظہار کے ساتھ دو گھڑی آؤ مل آئیں کسی غالبؔ سے قتیلؔ حضرت ذوقؔ تو وابستہ ہیں دربار کے ساتھ
کون اس دیس میں دے گا ہمیں انصاف کی بھیک جس میں خونخوار درندوں کی شہنشاہی ہے جس میں غلے کے نگہباں ہیں وہ گیدڑ جن سے قحط و افلاس کے بھوتوں نے اماں چاہی ہے
بڑا منصف ہے امریکہ اسے اللہ خوش رکھے بزعم خویش وہ سب کو برابر پیار دیتا ہے کسی کو حملہ کرنے کے لیے دیتا ہے میزائل کسی کو ان سے بچنے کے لیے راڈار دیتا ہے