Qateel Shifai

قتیل شفائی

مقبول ترین شاعروں میں شامل۔ ممتاز فلم نغمہ نگار۔ اپنی غزل ’گرمیٔ حسرت ناکام سے جل جاتے ہیں‘ کے لئے مشہور

One of the most popular poets ever and film lyricist. Famous for his ghazal 'Garmi-e-hasrat-e-nakaam se jal jate hain'.

قتیل شفائی کی نظم

    زندگی یا طوائف

    مطمئن کوئی نہیں ہے اس سے کوئی برہم ہے تو خائف کوئی نہیں کرتی یہ کسی سے بھی وفا زندگی ہے کہ طوائف کوئی

    مزید پڑھیے

    لمحوں کی پرستار

    میں نے چاہا تھا اسے روح کی راحت کے لیے آج وہ جان کا آزار بنی بیٹھی ہے میری آنکھوں نے جسے پھول سے نازک سمجھا اب وہ چلتی ہوئی تلوار بنی بیٹھی ہے ہم سفر بن کے جسے ناز تھا ہم راہی پر رہزنوں کی وہ طرفدار بنی بیٹھی ہے کسی افسانے کا کردار بنی بیٹھی ہے اس کی معصومیت دل پہ بھروسہ تھا ...

    مزید پڑھیے

    سانولی

    سانولے جسم کی ہر قوس میں لہراتا ہے مسکراتی ہوئی شاموں کا سلونا جادو رقص کرتی ہے ترے حسن کی رعنائی میں وادیٔ نجد کے جھونکوں کی لجیلی خوشبو یہ ترے دوش پہ بل کھا کے بکھرتی زلفیں جیسے معبد میں سلگتے ہوئے صندل کا دھواں جیسے مغموم مصور کے سیہ پوش خیال جیسے موہوم جزیروں کی چھبیلی ...

    مزید پڑھیے

    میری طرح

    اے مرے دشمن جاں میں تجھے اور تو کچھ کہہ نہیں سکتا لیکن کاش تقدیر کبھی تجھ کو دکھائے وہ دن جب مہذب سی طوائف کوئی اپنے پیشہ کی مذمت کر کے تجھ سے اظہار محبت کر کے تیرے اعصاب پہ نشے کی طرح چھا جائے اور تجھے اس کی محبت کا یقیں آ جائے اے مرے دشمن جاں

    مزید پڑھیے

    چکلے

    رات گئے تک گھایل نغمے کرتے ہیں اعلان یہاں یہ دنیا ہے سنگ دلوں کی کوئی نہیں انسان یہاں عزت والوں کی ذلت کا سب سے بڑا بازار ہے یہ چکتے ہیں غیرت کے سودے بکتے ہیں ایمان یہاں بھیک میں بھی مانگو تو کوئی پیار نہ ڈالے جھولی میں بن مانگے مل جاتے ہیں رسوائی کے سامان یہاں زر داروں کو نغموں ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 3 سے 3