مسلمان اور مغرب
صرف اسلام کے پاس ، اللہ کی آخری کتاب جوں کی توں ، من و عن موجود ہے ، آخری رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ٹھوس اور مستند ثابت شدہ تعلیمات ہیں، وہ لا زوال ابدی سرمایہ ہے ، جس کے بل بوتے پر وہ دنیا کے ہر باطل پرست فلسفے اور نظام کی آنکھوں میں آنکھیں ملا کر دیکھ سکتا ہے۔ یہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ہی ہے ، جو جان ہتھیلی پر رکھ کر جنت کا سودا کرکے اللہ تعالیٰ کے دیدار سے مشرف ہوسکتی ہے۔ یہ توحید کا ایسا خاص اور خالص تصور رکھتی ہے ، جو دنیا کے کسی اور مذھب اور فلسفے میں موجود نہیں۔