ورنہ مجھے بھی جھوٹا سمجھتے تمام لوگ
ورنہ مجھے بھی جھوٹا سمجھتے تمام لوگ صد شکر اپنے حلقے کا ممبر نہیں ہوں میں دولت کی ریل پیل ہے اب گھر میں اس لیے کسٹم کا اک کلرک ہوں ٹیچر نہیں ہوں میں
اردو اور ہندی کے ممتاز مزاح گو شاعر اور ادیب
ورنہ مجھے بھی جھوٹا سمجھتے تمام لوگ صد شکر اپنے حلقے کا ممبر نہیں ہوں میں دولت کی ریل پیل ہے اب گھر میں اس لیے کسٹم کا اک کلرک ہوں ٹیچر نہیں ہوں میں
حسینوں سے تمہاری دوستی اچھی نہیں لگتی بڑھاپے میں یہ عشق و عاشقی اچھی نہیں لگتی مزا کچھ اور ہی تھا پی ڈبلیو ڈی کی سروس کا ہمیں اب اور کوئی نوکری اچھی نہیں لگتی الیکشن میں تو ہر ووٹر پر اپنی جاں چھڑکتے تھے اب ان سے رہنماؤ بے رخی اچھی نہیں لگتی کھلائے جو بھی حلوا تم اسی کا ساتھ ...
ادھر تو ناز برادری جو پہلے تھی سو اب بھی ہے ادھر محبوب انکاری جو پہلے تھی سو اب بھی ہے نئے یاروں سے بھی اس شخص کی صاحب سلامت ہے ہمارے ساتھ بھی یاری جو پہلے تھی سو اب بھی ہے
مٹھائی اگر تجھ کو پیاری نہ ہوتی تری توند پھر اتنی بھاری نہ ہوتی نہ ہوتا اگر کام در پیش تم سے تو یوں روز تیمار داری نہ ہوتی اگر ٹیم میں اک بھی ہوتا کھلاڑی تو ٹیم اپنی ہر بار ہاری نہ ہوتی قطر سے نہ لاتے اگر مال و دولت محلے میں عزت تمہاری نہ ہوتی اگر چھوڑ کر وہ نہ مرتا وراثت پس مرگ ...