پھولوں جیسے بچے اور یہ دھرتی سے بھی بھاری بستے
چائلڈ لیبر پر پابندیاں عائد کرنا انتہائی صائب اور اچھا اقدام تھا ، لیکن یہ بیس پچیس کتابیں ، اور دس د س کلو گرام کے بستے ، کیا یہ چائلڈ لیبر سے کچھ کم ہیں ؟؟؟ فقط یہ فرق ہے ، کہ اس مزدوری کو قانونی و معاشرتی طور پر سائبان میسّر ہے ۔ اسکول کو جیل خانہ بنا دیا گیا ہے اور بچوں کو چکی پیسنے والے مجرم ، جبکہ توقع پھر بھی ان سے یہی ہے کہ چاند پر ہماری تازہ بستیاں بھی یہی آباد کریں گے!!! تم قتل کرو ہو، کہ کرامات کرو ہو؟؟؟