محمد سالم کے تمام مواد

4 مضمون (Articles)

    فیفا ورلڈ کپ 2022 میں یورپ سے کون کون کھیلنے والا ہے؟

    فیفا ورلڈکپ

    پرتگال کے بعد اٹلی بھی ورلڈکپ کے لیے براہ راست کوالیفائی نہ کرسکا، پرتگال کی فٹ بال ٹیم کو اپنا آخری میچ ناردرن آ ئر  لینڈ کے خلاف تین گولز کے مارجن سے جیتنا تھا، لیکن وہ ایک بھی گول نہ کر سکے اور ان کے گروپ سے سوئٹزر لینڈ  ورلڈکپ میں پہنچ گیا ہے ۔ یوں اب یورو  کپ کے پچھلے دو ایڈیشنز کے فاتحین کو قطر جانے کے لیے  پہلے پلے آفس  Play Offs  کھیلنا  ہوں گے ۔

    مزید پڑھیے

    اب تک کے آخری دو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپس کا احوال

    کرکٹ

    انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 155 رنز بنائے جس میں اہم کردار جوئے روٹ کے 55 رنز کا تھا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کے اوپنرز 5 کے ٹوٹل پہ پویلین لوٹ گئے، پچھلے میچ کے مین آف دی میچ لینڈل سمنز صفر پہ رخصت ہوگئے۔ آندرے رسل ایک ہی رن بناسکے اور براوو 27 گیندوں پہ 25 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ مارلن سیموئیلز ایک اینڈ پہ ڈٹے رہے اور انہوں نے 85 رنز بنائے۔ آخری اوور میں 19 درکار تھے اور باؤلنگ کے لیے بین سٹوکس کو بھیجا گیا،سامنےکارلوس بریتھ ویٹ تھے جنہوں نے چار گیندوں پہ مسلسل چار چھکے مار کے یہ میچ اپنے

    مزید پڑھیے

    تیسرے اور چوتھے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کا مختصر احوال

    کرکٹ

    پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اور پاکستان کا مقابلہ ہوا۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 139 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان 123 تک محدود رہا، کپتان محمد حفیظ کے 42 کے علاوہ کوئی بیٹسمین اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا۔ دوسرے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز نے کرس گیل کے 75 رنز کی بدولت 205 رنز سکور کیے جس کے جواب میں آسٹریلیا 131 پہ آل آؤٹ ہوگئی۔

    مزید پڑھیے

    دو ہزار سات اور دو ہزار نو کے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپس کا مختصر احوال

    کرکٹ

    فائنل میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اس ٹورنامنٹ میں سری لنکا کا سب سے خطرناک ہتھیار تلکارتنے دلشان تھے جو اب تک 317 رنز بنا چکے تھے ۔ اسی ٹورنامنٹ میں اپنا ڈیبیو کرنے والے محمد عامر پہلی اوور کے لیے آئے اور مسلسل چار گیندیں ڈاٹ کروانے کے بعد انہیں غلط شاٹ پہ مجبور کیا اور فائن لیگ پہ شاہزیب حسن نے ان کا کیچ تھاما تو وہیں سے میچ پاکستان کے ہاتھ میں آگیا ۔ عبدالرزاق نے تین وکٹیں لے کر مڈل آرڈر کو تن تنہا برباد کردیا تاہم کپتان کمار سنگاکارا نے ایک اینڈ سنبھالے رکھ

    مزید پڑھیے

1 غزل (Ghazal)

    بیت گیا ہے پیار کا موسم گھر گھر صحرا جیسا ہے

    بیت گیا ہے پیار کا موسم گھر گھر صحرا جیسا ہے دل کے دروازے پر اب تو خاموشی کا پہرا ہے سات سمندر پار جو آ کر دشت فضا کو دیکھا ہے ریت کا منظر آنکھوں میں ہے دل میں خوف کا دریا ہے اس کی کشتی ڈوب گئی تھی بیچ بھنور میں آ کے مگر کس مشکل سے جان بچا کر ساحل تک وہ آیا ہے ظلمت کی راہوں میں ہم ...

    مزید پڑھیے