Meer Taqi Meer

میر تقی میر

اردو کے پہلے عظیم شاعر جنہیں ’ خدائے سخن ‘ کہا جاتا ہے

One of the greatest Urdu poets. Known as Khuda-e-Sukhan (God of Poetry)

میر تقی میر کے تمام مواد

1 مضمون (Articles)

42 غزل (Ghazal)

    ہم آپ ہی کو اپنا مقصود جانتے ہیں

    ہم آپ ہی کو اپنا مقصود جانتے ہیں اپنے سوائے کس کو موجود جانتے ہیں عجز و نیاز اپنا اپنی طرف ہے سارا اس مشت خاک کو ہم مسجود جانتے ہیں صورت پذیر ہم بن ہرگز نہیں وے مانے اہل نظر ہمیں کو معبود جانتے ہیں عشق ان کی عقل کو ہے جو ماسوا ہمارے ناچیز جانتے ہیں نا بود جانتے ہیں اپنی ہی سیر ...

    مزید پڑھیے

    عام حکم شراب کرتا ہوں

    عام حکم شراب کرتا ہوں محتسب کو کباب کرتا ہوں ٹک تو رہ اے بنائے ہستی تو تجھ کو کیسا خراب کرتا ہوں بحث کرتا ہوں ہو کے ابجد خواں کس قدر بے حساب کرتا ہوں کوئی بجھتی ہے یہ بھڑک میں عبث تشنگی پر عتاب کرتا ہوں سر تلک آب تیغ میں ہوں غرق اب تئیں آب آب کرتا ہوں جی میں پھرتا ہے میرؔ وہ ...

    مزید پڑھیے

    اس کا خرام دیکھ کے جایا نہ جائے گا

    اس کا خرام دیکھ کے جایا نہ جائے گا اے کبک پھر بحال بھی آیا نہ جائے گا ہم کشتگان عشق ہیں ابرو و چشم یار سر سے ہمارے تیغ کا سایہ نہ جائے گا ہم رہرو‌ان راہ فنا ہیں برنگ عمر جاویں گے ایسے کھوج بھی پایا نہ جائے گا پھوڑا سا ساری رات جو پکتا رہے گا دل تو صبح تک تو ہاتھ لگایا نہ جائے ...

    مزید پڑھیے

    اس کا خیال چشم سے شب خواب لے گیا

    اس کا خیال چشم سے شب خواب لے گیا قسمے کہ عشق جی سے مرے تاب لے گیا کن نیندوں اب تو سوتی ہے اے چشم گریہ ناک مژگاں تو کھول شہر کو سیلاب لے گیا آوے جو مصطبہ میں تو سن لو کہ راہ سے واعظ کو ایک جام مئے ناب لے گیا نے دل رہا بجا ہے نہ صبر و حواس و ہوش آیا جو سیل عشق سب اسباب لے گیا میرے ...

    مزید پڑھیے

    اس عہد میں الٰہی محبت کو کیا ہوا

    اس عہد میں الٰہی محبت کو کیا ہوا چھوڑا وفا کو ان نے مروت کو کیا ہوا امیدوار وعدۂ دیدار مر چلے آتے ہی آتے یارو قیامت کو کیا ہوا کب تک تظلم آہ بھلا مرگ کے تئیں کچھ پیش آیا واقعہ رحمت کو کیا ہوا اس کے گئے پر ایسے گئے دل سے ہم نشیں معلوم بھی ہوا نہ کہ طاقت کو کیا ہوا بخشش نے مجھ کو ...

    مزید پڑھیے

تمام

1 نعت (Naat)

    مسدس در نعت سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم

    جرم کی کھو شرمگینی یا رسول اور خاطر کی حزینی یا رسول کھینچوں ہوں نقصان دینی یا رسول تیری رحمت ہے یقینی یا رسول رحمۃ للعالمینی یا رسول ہم شفیع المذنبینی یا رسول لطف تیرا عام ہے کر مرحمت ہے کرم سے تیرے چشم مکرمت مجرم عاجز ہوں کر ٹک تقویت تو ہے صاحب تجھ سے ہے یہ مسئلت رحمۃ ...

    مزید پڑھیے

3 نظم (Nazm)

    در تہنیت صحت

    مزاج شخص جہاں تھا ترے مرض سے سست ہوا سو فضل الٰہی سے تندرست و چست خبر جو گرم ہے اب تیرے غسل صحت کی دل شکستہ جہاں تھا وہ خودبخود ہے درست رہے جہاں میں بہت توکہ تاجہاں بھی رہے سلامت ہمہ آفاق در سلامت تست

    مزید پڑھیے

    موہنی بلی

    ایک بلی موہنی تھا اس کا نام اس نے میرے گھر کیا آ کر قیام ایک سے دو ہو گئی الفت گزیں کم بہت جانے لگی اٹھ کر کہیں بوریے پر میرے اس کی خواب گاہ دل سے میرے خاص اس کو ایک راہ میں نہ ہوں تو راہ دیکھے کچھ نہ کھائے جان پاوے سن مری آواز پائے بلّیاں ہوتی ہیں اچھی ہر کہیں یہ تماشا سا ہے بلی تو ...

    مزید پڑھیے

26 قطعہ (Qita)

تمام

48 رباعی (Rubaai)

تمام