Khalid Irfan

خالد عرفان

نیویارک، امریکہ میں مقیم ممتاز طنز و مزاح نگار پاکستانی شاعر

Prominent Pakistani poet of humour and satire, living in New York, USA.

خالد عرفان کی نظم

    تقریب رو نمائی

    کتاب چھپ گئی چھ رنگے ٹائٹل کے ساتھ طباعت اور کتابت کوئی جواب نہیں یہ رنگ اور یہ نوے گرام کا پیپر ادب کے باب میں ایسی کوئی کتاب نہیں سجی تھی بزم پذیرائی ایک ہوٹل میں جہاں گلاب سے چہرے تو تھے گلاب نہیں کسی وزیر نے اس بزم کی صدارت کی یہ بات مجھ کو بتانے سے اجتناب نہیں خوشا کہ بزم ...

    مزید پڑھیے

    کان کھول کر

    کچھ شعرگو پرایا قلم دان کھول کر کہتے ہیں شعر میرؔ کا دیوان کھول کر بیوی کے سامنے جو زباں کھولتے نہیں چلتے ہیں راہ میں وہ گریبان کھول کر تم ناشتے کی میز پہ بیٹھی ہو اس طرح جیسے کہ رکھ دیا ہو نمک دان کھول کر خالدؔ ہمارے شعر ادب کے یہ اژدہے سنتے ہیں منہ کو بند کئے کان کھول کر

    مزید پڑھیے

    چاند کی فریاد

    چاند نے مجھ سے کہا اے شاعر فکر ازل میرے بارے میں بھی لکھ دے کوئی سنجیدہ غزل ہر تعلق توڑ رکھا ہے ہلال عید سے تجھ کو فرصت ہی نہیں ہے مہ وشوں کی دید سے رسم دیدار ہلال عید افسانہ ہوئی بام پر اس دم چڑھے، جس وقت فرزانہ ہوئی لے کے نذرانہ کمیٹی نے اجالا ہے مجھے گر نہیں نکلا، زبردستی نکالا ...

    مزید پڑھیے

    پاک و ہند یکجہتی

    میان ہند و پاکستان اک سرحد کا جھگڑا ہے وگرنہ اس عمارت کے منارے ایک جیسے ہیں کراچی کا کچن ہو یا وہ دکن کی ''رسوئی'' ہو نمک کا فرق ہے بینگن بگھارے ایک جیسے ہیں پجاموں کے ڈیزائن کو بدل ڈالا تو کیا غم ہے ہماری بیویوں کے تو غرارے ایک جیسے ہیں پریشاں حال ہے پبلک مگر دونوں ممالک کے مراثی ...

    مزید پڑھیے

    امریکہ کے کتے

    ہم نے دیکھے ہیں وہ یو ایس کے نرالے کتے کاٹنے والے نہیں بھونکنے والے کتے میری محبوبۂ مغرب نے بھی پالے کتے میں سنبھالا نہ گیا اس نے سنبھالے کتے سلسلے پیار کے حیوان سے جوڑے اس نے میں تو انسان ہوں کتے بھی نہ چھوڑے اس نے گود میں لے لیا میڈم نے پرایا کتا کبھی چومی کبھی آنکھوں سے لگایا ...

    مزید پڑھیے

    پروین کلب سے آتی ہے

    اب ممی ڈیڈی کہتے ہیں کلچرڈ ہماری بیٹی ہے پہلی بھی کلب میں جاتی تھی یہ تھرڈ ہماری بیٹی ہے سڑکوں پہ یہ اڑتی پھرتی ہے اک برڈ ہماری بیٹی ہے مذہب کی پرانی رسموں سے انجرڈ ہماری بیٹی ہے باہر یہ چاہے جیسی ہو گھر میں تو ادب سے آتی ہے جب آدھی رات گزر جائے پروین کلب سے آتی ہے دن بھر یہ گھر ...

    مزید پڑھیے

    روزہ خور سے انٹرویو

    میں نے انٹرویو کیا کل ایک روزہ خور سے میں زباں سے بولتا تھا وہ شکم کے زور سے میں نے پوچھا آپ نے روزہ یہ کیوں رکھا نہیں پیٹ دکھلانے لگا بولا کہ یوں رکھا نہیں روزہ یوں رکھا نہیں چلتی نہیں باد صبا موسم گرما میں روزے آئے ہیں اس مرتبہ جاب کرنی ہے ضروری کام کرنا ہے مجھے کوک پزّا کے سہارے ...

    مزید پڑھیے

    زباں تک آ گئے

    ذائقے جب ہیم برگر کے زباں تک آ گئے پہلے نا کرتے تھے جو صاحب وہ ہاں تک آ گئے اٹھ کے پانی بھی نہ پیتے تھے جو شاعر اپنے گھر داد کی خاطر وہ زریںؔ کے مکاں تک آ گئے اس گلوکارہ میں ریشم کی تھی کچھ ایسی چمک صدر محفل بھی کھسک کر ریشماںؔ تک آ گئے اس نے اس انداز سے چوما مری تحریر کو میرے ...

    مزید پڑھیے

    چچا کے ساتھ

    ملتا نہیں مزاج چچی کا چچا کے ساتھ جیسے چراغ باندھ دیا ہو ہوا کے ساتھ دونوں کے بچے راہ کی دیوار بن گئے شادی شدا کا عشق ہے شادی شدا کے ساتھ مجھ کو جو روکتے تھے بہت تانک جھانک سے وہ جا رہے ہیں اپنی نئی اہلیہ کے ساتھ کھانے میں کوئی چیز بھی خالص نہیں رہی جسموں میں دوڑتا ہے لہو ڈالڈا ...

    مزید پڑھیے

    غریب خانے میں

    خدا کی قدرت وہ ناک اپنی بڑے گھرانے میں گھس گئے ہیں جو اقربا سے اکڑ رہے تھے وہ سمدھیانے میں گھس گئے ہیں ہمارے گھر تین روز رہ کر چلے گئے وہ بلیک بیوٹی مگر کم از کم پچاس صابن غریب خانے میں گھس گئے ہیں ملی ہے جب بھی انہیں وزارت اسمبلی ہو گئی معطل ہماری ملت کے رہنما تو حلف اٹھانے میں ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 4