پاکستان اور فیفا ورلڈ کپ
اگر آپ کراچی کے علاقے ، لیاری میں داخل ہوں تو محسوس ہو گا کہ کسی افریقہ کے دیس میں نکل آئے۔ ہر طرف سیاہ فام گھنگریالے بالوں والے مضبوط قد کاٹھ کے لوگ نظر آئیں گے جن کے آباؤ اجداد کا تعلق افریقہ کے ملک تنزانیہ سے ملحق نیم خود مختار ریاست ، زنجبار سے تھا جو یہاں کسی طرح، کسی زمانے میں آئے اور مسلمان ہوئے اور یہیں رچ بس گئے ۔