نت نئے شہر نت نئی دنیا
نت نئے شہر نت نئی دنیا ہم کو آوارگی سے پیار رہا ان کے آنے کے بعد بھی جالبؔ دیر تک ان کا انتظار رہا
مقبول انقلابی پاکستانی شاعر ، سیاسی جبر کی مخالفت کے لئے مشہور
Popular poet from Pakistan, known for his anti-establishment poetry, having mass following.
نت نئے شہر نت نئی دنیا ہم کو آوارگی سے پیار رہا ان کے آنے کے بعد بھی جالبؔ دیر تک ان کا انتظار رہا
ابھی اے دوست ذوق شاعری ہے وجہ رسوائی تری بستی میں ہم پر اور بھی الزام آئیں گے اگر اب بھی ہمارا ساتھ تو اے دل نہیں دے گا تو ہم اس شہر میں تجھ کو اکیلا چھوڑ جائیں گے
کوچۂ صبح میں جا پہنچے ہم صورت موج صبا پہنچے ہم لاکھ اس گل کا پیام آیا تھا لاکھ تھے آبلہ پا پہنچے ہم
زلف کی بات کیے جاتے ہیں دن کو یوں رات کیے جاتے ہیں چند آنسو ہیں انہیں بھی جالبؔ نذر حالات کیے جاتے ہیں
غم کے سانچے میں ڈھل سکو تو چلو تم مرے ساتھ چل سکو تو چلو دور تک تیرگی میں چلنا ہے صورت شمع جل سکو تو چلو
تجھے پایا کہ تجھ کو کھو دیا ہے یہ اکثر سوچ کر دل رو دیا ہے ہمارا داغ دل جائے نہ جائے ترا دامن تو ہم نے دھو دیا ہے
مدتیں ہو گئیں خطا کرتے شرم آتی ہے اب دعا کرتے چاند تارے بھی ان کا اے جالبؔ تھرتھراتے ہیں سامنا کرتے