فراق کا اکیلا پن اور چور کی آمد
فراق صاحب کی ساری زندگی تنہائی میں گزری ۔ آخری زمانے میں تو گھر میں نوکروں کے سوا اور کوئی نہیں رہتا تھا۔ کبھی کبھی تو تنہا اتنے بڑے گھر میں خاموش بیٹھے ہوئے سگریٹ پیا کرتے تھے۔خاص طورسے شام کو یہ تنہائیاں دردناک حد تک گہری ہوجاتی تھیں۔ ایک ایسی ہی شام کو نوکر بازار گیا ہوا تھا ...