Firaq Gorakhpuri

فراق گورکھپوری

ممتاز ترین قبل از جدید شاعروں میں نمایاں، جنہوں نے جدید شاعری کے لئے راہ ہموار کی۔ اپنے بصیرت افروز تنقیدی تبصروں کے لئے معروف۔ گیان پیٹھ انعام سے سرفراز

One of the most influential Pre-modern poets who paved the way for the modern Urdu ghazal. Known for his perceptive critical comments. Recipient of Gyanpeeth award.

فراق گورکھپوری کی رباعی

    پنشن یافتہ معشوق

    فراق صاحب اور ساحر ہوشیارپوری ایک ساتھ امرتسر کے ایک ہوٹل میں پہنچے۔ ساحرنے ہوٹل کا رجسٹر بھرنا شروع کیا۔ فراق صاحب پاس کی ایک کرسی پر بیٹھ گئے ۔ ساحرصاحب پیشہ کے خانہ پر پہنچے تو فراق صاحب کی طرف مڑکر بولے: ’’کیوں صاحب، میں اپنا پیشہ کیا لکھ دوں؟‘‘ ’’معشوق لکھ دو۔‘‘ فراق ...

    مزید پڑھیے

    پروفیسر پجاری کی دنیاداری

    یونیورسٹی کے ایک پروفیسربہت زیادہ پوجاپاٹ کرتے تھے مگر دنیوی ترقی کے پیچھے پاگل بھی تھے ۔ ایک دن فراق صاحب کو شرارت سوجھی اور ٹہلتے ٹہلتے ان کے گھر پر پہنچ گئے۔ دستک دی تو نوکر برآمد ہوا۔ فراق صاحب نے پوچھا۔’’پروفیسر صاحب ہیں؟‘‘ نوکر نے کہا’’ہیں‘‘ مگر پوجا کررہے ...

    مزید پڑھیے

    حالی کی پیدائش

    نشور واحدی نے فراق سے کہا کہ پچھلے ہفتہ میں اردو کی کاپیاں دیکھ رہا تھا۔ ایک صاحبزادے نے جو حالی کی سوانح حیات لکھنا چاہتے تھے ، لکھا تھا کہ حالی پانی پت کے میدان میں پیدا ہوئے فراق صاحب بہت ہنسے کہنے لگے، ’’ہسٹری کا طالب علم ہوگا شاید۔‘‘

    مزید پڑھیے

    فراق کے بعد کا شاعر

    ایک مشاعرہ میں فراق کے بعد سامعین کی طرف سے ایک نوجوان شاعر زبیر رضوی سے کلام سنانے کی فرمائش کی گئی ۔ مشاعرے کے سکریٹری نے زبیر کو مائیک پر بلایا تو وہ نہایت نیاز مندی سے جھجکتے ہوئے کہنے لگا : ’’قبلہ! فراق صاحب کے بعد میں کیوں کر شعر پڑھ سکتا ہوں؟‘‘ فراق نے یہ سن کر بڑی نیاز ...

    مزید پڑھیے

    فزکس میں فیل ہونا

    فراق گورکھپوری آگرہ یونیورسٹی میں انٹر سائنس کے طالب عالم تھے ۔ تمام مضامین میں تو وہ اچھے نمر‘ حاصل کرتے لیکن فزکس میں اکثرفیل ہوجاتے ۔ ایک روز کالج کے پرنسپل نے انہیں بلاکر پوچھا : ’’بھئی کیا بات ہے، باقی مضامین میں تو تمہارا نتیجہ بہت اچھا رہتا ہے لیکن فزکس میں کیوں فیل ...

    مزید پڑھیے

    کلی کا چٹکنا اور جوتی کا چٹخنا

    ایک بے تکلف محفل میں مجنوں گورکھپوری نے فراق صاحب سے پوچھا : ’’چٹکنا، اور چٹخنا ‘ میں کس کااستعمال کہاں کرنا مناسب ہے ؟‘‘ فراق صاحب نے پہلے تو قہقہہ لگایا پھر بولے: ’’چٹکتی ہے کلی اور جوتیاں چٹخائی جاتی ہیں

    مزید پڑھیے

    کلو میٹر کا زمانہ

    کانپور کے ایک مشاعرے میں جب ایک شاعر اپنا کلام پڑھ رہے تھے تو نشور واحدی نے ٹوکا۔’’شعر میٹر سے بے نیاز ہیں ۔‘‘ فراق نے جواب دیا۔’’پڑھنے دو‘ یہ زمانہ میٹر کا نہیں ‘ کلو میٹر کا ہے ۔‘‘

    مزید پڑھیے

    گنوار کی رائے

    ایک بار فراق کچھ ہندی کے مصنفوں کی محفل میں پہنچے ادھر ادھر کی باتوں کے بعد گفتگو کا رخ ہندی اور اردو کی طرف مڑ گیا ۔ ہندی کے ایک ادیب نے کہا۔ ’’فراق صاحب!اردو بھی کوئی زبان ہے ۔ اس میں گل و بلبل کے علاوہ اور ہے ہی کیا ! ہلکی پھلکی اور گدگدی پیدا کرنے کے علاوہ سنجیدہ اوراونچے قسم ...

    مزید پڑھیے

    مسٹر دارو والا

    ایک دفعہ سفر میں فراق صاحب کے ساتھ ایک پارسی نوجوان مسٹر دار و والا بھی اتفاق سے اسی کمپارٹمنٹ میں تھے ۔ راستے بھر دلچسپ باتیں ہوتی رہیں ۔ الہ آباد کا اسٹیشن آیا تو فراق صاحب اترنے کی تیاری کرنے لگے ۔ مسٹر دارووالا نے کہا کہ وہ ان کے گھر آکر ان سے تفصیلی باتیں کرنا چاہتے ہیں اور ...

    مزید پڑھیے

    اکائی۔ دہائی۔ سینکڑہ۔ ہزار۔ دس ہزار۔‘‘

    بشیر بدرنے اپنا شعری مجموعہ’’اکائی‘‘ اس التماس کے ساتھ فراق صاحب کو بھیجا کہ وہ اپنی گراں قدر رائے سے نوازیں۔ فراق صاحب نے اپنی رائے لکھی: ’’اکائی۔ دہائی۔ سینکڑہ۔ ہزار۔ دس ہزار۔‘‘ آپ کا فراق گورکھپوری

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 3