ایک سوال کے کئی جواب
اردو، ہندو مسلمانوں کی مشترکہ زبان ہے۔ ہندوستان کے جس حصہ کی بولی اردو ہے، اس حصہ کی اردوآبادی مسلمان آبادی سے بہت زیادہ ہے۔ لیکن اس کا کیا کارن ہے کہ اب تک نثر و نظم میں جتنے مسلمان اردو ادیب گذرے ان کے مقابلے میں نام کرنے والے اردو کے ہندو ادیب بہت کم گذرے۔ کم بھی گذرے اور ...