دہلی کی سیر
آؤ بچو سیر کرائیں بھارت کا دل تم کو دکھائیں بھارت کا دل کیا ہے بولو دنیا دیکھو آنکھیں کھولو ہر لب پر ہے جس کا فسانہ دہلی ہے وہ شہر پرانا شہر کہ جس میں میرؔ نے گائے رنج و خوشی کے دل کش نغمے شہر کہ جس میں غالبؔ نے بھی چھیڑیں شیریں غزلیں اپنی شہر کہ جس میں شاہ ظفرؔ نے غزلیں لکھیں لکھے ...