عطا اسلاف کا جذب دروں کر
عطا اسلاف کا جذب دروں کر شریک زمرۂ لا یحزنوں،کر خرد کی گتھیاں سلجھا چکا میں مرے مولا مجھے صاحب جنوں کر
عظیم اردو شاعر اور 'سارے جہاں سے اچھا...' و 'لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری' جیسے شہرہ آفاق ترانے کے خالق
One of the greatest Urdu Poets.National poet of Pakistan who penned 'Saare jahan se achaa hindustaan hamara', and 'Lab pe aati hai dua ban ke tamanna meri'.
عطا اسلاف کا جذب دروں کر شریک زمرۂ لا یحزنوں،کر خرد کی گتھیاں سلجھا چکا میں مرے مولا مجھے صاحب جنوں کر
تری دنیا جہان مرغ و ماہی مری دنیا فغان صبح گاہی تری دنیا میں میں محکوم و مجبور مری دنیا میں تیری پادشاہی!
کوئی دیکھے تو میری نے نوازی نفس ہندی مقام نغمہ تازی! نگہ آلودۂ انداز افرنگ! طبیعت غزنوی قسمت ایازی!
ترا تن روح سے نا آشنا ہے عجب کیا آہ تیری نارسا ہے تن بے روح سے بے زار ہے حق خدائے زندہ زندوں کا خدا ہے
مکانی ہوں کہ آزاد مکاں ہوں جہاں میں ہوں کہ خود سارا جہاں ہوں وہ اپنی لا مکانی میں رہیں مست مجھے اتنا بتا دیں میں کہاں ہوں
خودی کی خلوتوں میں گم رہا میں خدا کے سامنے گویا نہ تھا میں! نہ دیکھا آنکھ اٹھا کر جلوۂ دوست قیامت میں تماشا بن گیا میں!
ظلام بحر میں کھو کر سنبھل جا تڑپ جا پیچ کھا کھا کر بدل جا نہیں ساحل تری قسمت میں اے موج! ابھر کر جس طرف چاہے نکل جا!
ترے سینے میں دم ہے دل نہیں ہے ترا دم گرمئ محفل نہیں ہے گزر جا عقل سے آگے کہ یہ نور چراغ راہ ہے منزل نہیں ہے!
جوانوں کو مری آہ سحر دے پھر ان شاہیں بچوں کو بال و پر دے خدایا آرزو میری یہی ہے مرا نور بصیرت عام کر دے
ترا اندیشہ افلاکی نہیں ہے تری پرواز لولاکی نہیں ہے یہ مانا اصل شاہینی ہے تیری تری آنکھوں میں بے باکی نہیں ہے!