وقفہ
راستہ نہیں ملتا منجمد اندھیرا ہے پھر بھی با وقار انساں اس یقیں پہ زندہ ہے برف کے پگھلنے میں پو پھٹے کا وقفہ ہے اس کے بعد سورج کو کون روک سکتا ہے
پاکستان کے ممتاز ترین ترقی پسند شاعر، اہم افسانہ نگاروں میں بھی ممتاز، اپنے رسالے ’فنون‘ کے لئے مشہور، سعادت حسن منٹو کے ہم عصر
Most outstanding Pakistani, Progressive poet. Also counted among leading fiction-writers. Edited an important literary magazine Funoon.
راستہ نہیں ملتا منجمد اندھیرا ہے پھر بھی با وقار انساں اس یقیں پہ زندہ ہے برف کے پگھلنے میں پو پھٹے کا وقفہ ہے اس کے بعد سورج کو کون روک سکتا ہے
مٹیالے مٹیالے بادل گھوم رہے ہیں میدانوں کے پھیلاؤ پر دریا کی دیوانی موجیں ہمک ہمک کر ہنس دیتی ہیں اک ناؤ پر سامنے اودے سے پربت کی ابر آلودہ چوٹی پر ہے ایک شوالا جس کے عکس کی تابانی سے پھیل رہا ہے چاروں جانب ایک اجالا جھلمل کرتی ایک مشعل سے محرابوں کے گہرے سائے رقصیدہ ہیں ہر سو ...
میری یادوں میں سے ایک یاد مجھے تا دم مرگ نہیں بھولے گی میری اس یاد کا روزن دریچہ ہے جس میں سے مجھے کتنے گزرے ہوئے پل صاف نظر آتے ہیں کچی مٹی کو جو تختی پہ چلاؤں تو یہ دھرتی جیسے اپنی خوشبو میں مجھے نہلائے روشنائی میں قلم کو جو ڈوبو دوں تو مجھے روز ازل یاد آئے لفظ لکھوں سر ...
گلیوں کی شمعیں بجھ گئیں اور شہر سونا ہو گیا بجلی کا کھمبا تھام کر بانکا سپاہی سو گیا تاریکیوں کی دیویاں کرنے لگیں سرگوشیاں اک دھیمی دھیمی تان میں گانے لگیں خاموشیاں مشرق کے پربت سے ورے ابھریں گھٹائیں یک بیک انگڑائیاں لینے لگیں بے خود ہوائیں یک بیک تارے نگلتی بدلیاں چاروں طرف ...
ریستوراں میں سجے ہوئے ہیں کیسے کیسے چہرے قبروں کے کتبوں پر جیسے مسلے مسلے سہرے اک صاحب جو سوچ رہے ہیں پچھلے ایک پہر سے یوں لگتے ہیں جیسے بچہ روٹھ آیا ہو گھر سے کافی کی پیالی کو لبوں تک لائیں تو کیسے لائیں بیرے تک سے آنکھ ملا کر بات جو نہ کر پائیں کتنی سنجیدہ بیٹھی ہے یہ احباب کی ...
مجھے جمال بدن کا ہے اعتراف مگر میں کیا کروں کہ ورائے بدن بھی دیکھتا ہوں یہ کائنات فقط ایک رخ نہیں رکھتی چمن بھی دیکھتا ہوں اور بن بھی دیکھتا ہوں مری نظر میں ہیں جب حسن کے تمام انداز میں فن بھی دیکھتا ہوں فکر و فن بھی دیکھتا ہوں نکل گیا ہوں فریب نگاہ سے آگے میں آسماں کو شکن در شکن ...
روح لبوں تک آ کر سوچے کیسے چھوڑوں قریۂ جاں یوسف قصر شہی میں بھی کب بھولا کنعاں کی گلیاں موت قریب آئی تو دنیا کتنی مقدس لگتی ہے کاہش دل بھی خواہش دل ہے آفت جاں بھی راحت جاں میری وحشت کو تو بہت تھی گوشۂ چشم یار کی سیر یوں تو عدم میں وسعت ہوگی عرش بہ عرش کراں بہ کراں غنچے اب تک رنگ ...
میں عجیب لذت آگہی سے دو چار ہوں یہی آگہی مرا لطف ہے مرا کرب ہے کہ میں جانتا ہوں میں جانتا ہوں کہ دل میں جتنی صداقتیں ہیں وہ تیر ہیں جو چلیں تو نغمہ سنائی دے جو ہدف پہ جا کے لگیں تو کچھ بھی نہ بچ سکے کہ صداقتوں کی نفی ہماری حیات ہے مرے دل میں ایسی حقیقتوں نے پناہ لی ہے کہ جن پہ ایک ...
مجھے تو مژدۂ کیفیت دوامی دے مرے خدا مجھے اعزاز ناتمامی دے میں تیرے چشمۂ رحمت سے کام کام رہوں کبھی کبھی مجھے احساس تشنہ کامی دے مجھے کسی بھی معزز کا ہم رکاب نہ کر میں خود کماؤں جسے بس وہ نیک نامی دے وہ لوگ جو کئی صدیوں سے ہیں نشیب نشیں بلند ہوں تو مجھے بھی بلند بامی دے تری زمین یہ ...
تجھ سے اک عمر کا پیماں تھا مگر میرا نصیب انقلابات کا محکوم ہوا جاتا ہے وہ تصور جو کئی بار نکھارا میں نے اتنا موہوم ہے معدوم ہوا جاتا ہے تیری آنکھوں میں جگائے تھے ستارے میں نے اور چھلکائے تھے گالوں میں حیاؤں کے ایاغ کوئی احساس نہ تھا وقت کی گردش کا مجھے ورنہ کیا رات سے ملتا نہیں ...