Ahmad Mahfuz

احمد محفوظ

معروف ناقد اور شاعر، میر تقی میر پر اپنی تنقیدی تحریروں کے لیے معروف، جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شعبۂ اردو سے وابستہ

Well-known critic, poet, and Urdu faculty at Jamia Millia Islamia, known for his critical book on MeerTaqi Meer

احمد محفوظ کی غزل

    اس سے رشتہ ہے ابھی تک میرا

    اس سے رشتہ ہے ابھی تک میرا وہ علاقہ ہے ابھی تک میرا کس توقع نے جگایا تھا مجھے خواب تازہ ہے ابھی تک میرا کیا بتاؤں میں لب دریا سے کچھ تقاضا ہے ابھی تک میرا کہیں یک دشت ہوا چمکتی تھی شہر اندھا ہے ابھی تک میرا اک ذرا خود کو سمیٹوں تو چلوں کام پھیلا ہے ابھی تک میرا وہی صحرا ہے وہی ...

    مزید پڑھیے

    یہ جو دھواں دھواں سا ہے دشت گماں کے آس پاس

    یہ جو دھواں دھواں سا ہے دشت گماں کے آس پاس کیا کوئی آگ بجھ گئی سرحد جاں کے آس پاس شور ہوائے شام غم یوں تو کہاں کہاں نہیں سنیے تو بس سنائی دے درد نہاں کے آس پاس بجھ گئے کیا چراغ سب اے دل عافیت طلب کب سے بھٹک رہے ہیں ہم کوئے زیاں کے آس پاس ان کو تلاش کیجیے ہم تو ملیں گے آپ ہی اپنی ...

    مزید پڑھیے

    سواد شام نہ رنگ سحر کو دیکھتے ہیں

    سواد شام نہ رنگ سحر کو دیکھتے ہیں بس اک ستارۂ وحشت اثر کو دیکھتے ہیں کسی کے آنے کی جس سے خبر بھی آتی نہیں نہ جانے کب سے اسی رہ گزر کو دیکھتے ہیں خدا گواہ کہ آئینۂ نفس ہی میں ہم خود اپنی زندگیٔ مختصر کو دیکھتے ہیں تو کیا بس ایک ٹھکانا وہی ہے دنیا میں وہ در نہیں تو کسی اور در کو ...

    مزید پڑھیے

    وہ اک سوال ستارہ کہ آسمان میں تھا

    وہ اک سوال ستارہ کہ آسمان میں تھا تمام رات یہ دل سخت امتحان میں تھا سکوں سراب زمیں میں جھلس گیا تھا بدن نہ جانے کون دھنک رنگ سائبان میں تھا ذرا سا دم نہ لیا تھا کہ مند گئیں آنکھیں میں اس سفر سے نکل کر عجب تکان میں تھا وہ جاتے جاتے اچانک مڑا تھا میری طرف مجھے یقیں ہے کہ وہ پھر کسی ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 3 سے 3