وطن کی مٹی
میرے وطن کی مٹی سونا اگل رہی ہے سبزے کی یہ حکومت یہ کھیت لہلہاتے پتے ہوا سے چھو کر ایک راگ سا سناتے سوتا ہوا مقدر انسان کا جگاتے پودے نہیں زمیں سے دولت ابل رہی ہے میرے وطن کی مٹی سونا اگل رہی ہے مکا ہے یا زمرد تن کر کھڑے ہوئے ہیں دھانوں کی بالیوں میں ہیرے جڑے ہوئے ہیں بھٹے ہیں جوار ...