Abid Akhtar

عابد اختر

عابد اختر کے تمام مواد

13 غزل (Ghazal)

    میں اس کو ڈھونڈھتا ہوں ترے التفات میں

    میں اس کو ڈھونڈھتا ہوں ترے التفات میں تاریخ چھوڑ آئی جسے سومنات میں مٹھی میں اپنی ایسے لکیروں کو قید کر جیسے ترا نصیب ہو تیرے ہی ہات میں کیسے یقین آئے بھلا اس کی بات کا جس کا مزاج مل نہ سکے بات بات میں وہ جو فضول خرچ ہے کل نا شناس بھی برکت تلاش کرتا ہے چھ آٹھ سات میں سوداگروں ...

    مزید پڑھیے

    جب تک دل میں گھاؤ نہیں تھا

    جب تک دل میں گھاؤ نہیں تھا جیون میں بھٹکاؤ نہیں تھا بیری پہلے بھی ہوتی تھی آنگن میں پتھراؤ نہیں تھا انسانی تاریخ سے پہلے انسانی ٹکراؤ نہیں تھا ان صدیوں کو ڈھونڈ کے لاؤ جب جھوٹا بہلاؤ نہیں تھا جب تعبیریں مل جاتی تھیں تب خوابوں کا بھاؤ نہیں تھا ذہنوں میں ہیجان ہے اب تو پہلے ...

    مزید پڑھیے

    ہاں اور نہیں کی باہمی تکرار دیکھیے

    ہاں اور نہیں کی باہمی تکرار دیکھیے انکار کے لباس میں اقرار دیکھیے جو چھو رہے ہیں عظمت و رفعت کی سرحدیں وہ راستے ازل سے ہیں دشوار دیکھیے آواز دے رہا ہے یہی وقت کا نقیب مڑ مڑ کے اب نہ سایۂ دیوار دیکھیے بہکے قدم مچلتی نگاہوں کے ساتھ ساتھ ٹھہری ہوئی ہوا کی بھی رفتار ...

    مزید پڑھیے

    اپنی کمی سے پوچھ نہ اس کی کمی سے پوچھ

    اپنی کمی سے پوچھ نہ اس کی کمی سے پوچھ عصمت کا بھاؤ جسم کی بے چارگی سے پوچھ غاروں میں رہنے والوں کی شائستگی کا قد سڑکوں پہ رقص کرتی ہوئی آگہی سے پوچھ مجھ میں یہ انتشار یہ نفرت ہے کس لیے گزرے ہوئے سماج کی دیوانگی سے پوچھ ڈالی سے چھوٹ جانے کا انجام کیا ہوا برگ خزاں رسیدہ کی آوارگی ...

    مزید پڑھیے

    جو کہتے ہیں کدھر دیوانگی ہے

    جو کہتے ہیں کدھر دیوانگی ہے انہیں کی ہم سفر دیوانگی ہے توکل بے نیازی ساتھ ہوں تو غم دیوار و در دیوانگی ہے سسکتے خواب آنکھوں میں بسا کر ستاروں پر نظر دیوانگی ہے کمال آدمی آگاہیٔ کل مآل دیدہ ور دیوانگی ہے دعائیں باعث تسکیں ہیں لیکن تمنائے اثر دیوانگی ہے ہوائیں تیر کی مانند ...

    مزید پڑھیے

تمام